اے ایم یو فیکلٹی ممبر کو اِنسپا۔اے پی ایس پی ٹی ایکسیلنس لیڈرشپ ایوارڈ سے نوازا گیا
اے ایم یو فیکلٹی ممبر کو اِنسپا۔اے پی ایس پی ٹی ایکسیلنس لیڈرشپ ایوارڈ سے نوازا گیا علی گڑھ، 08 اگست (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات کے چیئرمین پروفیسر شاہ عالم کو انڈین اسکول سائیکالوجی ایسوسی ایشن کی جانب سے اِ نسپا-اے پی ایس پی ٹی
پروگرام


اے ایم یو فیکلٹی ممبر کو اِنسپا۔اے پی ایس پی ٹی ایکسیلنس لیڈرشپ ایوارڈ سے نوازا گیا

علی گڑھ، 08 اگست (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات کے چیئرمین پروفیسر شاہ عالم کو انڈین اسکول سائیکالوجی ایسوسی ایشن کی جانب سے اِ نسپا-اے پی ایس پی ٹی ایکسیلنس لیڈرشپ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ ایشیا پیسیفک اسکول سائیکالوجی ٹرسٹ کی جانب سے قائم کیا جانے والا یہ اعزاز انہیں پڈوچیری حکومت کے وزیر جناب پی راجاویلو نے 8 اگست کو چنئی کے این کے ٹی نیشنل کالج آف ایجوکیشن فار ویمن میں ‘‘امپاورنگ نیورو ڈائیورسٹی’ کے موضوع پر منعقدہ سولہویں اِنسپا بین الاقوامی کانفرنس کے دوران پیش کیا۔ یہ اعزاز نفسیات کی تعلیم اور اسکولی نفسیات کے شعبہ میں پروفیسر عالم کی خدمات، بالخصوص ان کی علمی قیادت اور پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande