
نئی دہلی، 8 اگست(ہ س)۔
مسجد سلمان، اجیت نگر، گلی نمبر 6، گاندھی نگر، دہلی-31 میں جمعیت علمائ مشرقی دہلی کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں مجلسِ عاملہ اور مجلسِ منتظمہ کے ارکان نے شرکت کی۔میٹنگ میں مجلسِ عاملہ کے ارکان نے باہمی مشاورت سے یہ طے کیا کہ ڈاکٹر مشتاق انصاری، سابق جنرل سیکریٹری، کے انتقال کے بعد بھائی اعظم کو جمعیت علمائ مشرقی دہلی کا جنرل سیکریٹری منتخب کیا ۔ بھائی اعظم صاحب جمعیت کے فعال رکن ہیں اور جمعیت کے کاموں میں سرگرمِ عمل ہیں۔اس موقع پر دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ بھائی اعظم صاحب کو ہمت و حوصلہ عطا فرمائے اور دینی و ملی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی توفیق عطا فرمائے۔میٹنگ میں ڈاکٹر مشتاق انصاری مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی گئی اور ایصالِ ثواب بھی کیا گیا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔ آمین۔
میٹنگ میں شرکت کرنے والے حضرات محمد زاہر قاسمی ، صدر، جمعیت علمائ مشرقی دہلی
مولانا محمد حسن ، قاری محمد رضوان ، قاری محمد جابر ، مولانا محمد ایوب ،حافظ محمد ساجد حاجی محمد کلیم ، بھائی اعظم ،مولانا محمد یونس ، مولانا محمد یامین ، و دیگر حضرات شامل ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais