24 سالہ نوجوان سوپور میں مردہ پایا گیا
سرینگر، 7 اگست ( ہ س):۔ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں سوپور کے رحمت آباد ہردوشیوا علاقے میں ایک 24 سالہ شادی شدہ نوجوان اپنی رہائش گاہ پر مردہ پایا گیا ۔حکام نے بتایا کہ متوفی سوپور کے رحمت آباد ہردوشیوا کا رہنے والا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ لاش ک
24 سالہ نوجوان سوپور میں مردہ پایا گیا


سرینگر، 7 اگست ( ہ س):۔ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں سوپور کے رحمت آباد ہردوشیوا علاقے میں ایک 24 سالہ شادی شدہ نوجوان اپنی رہائش گاہ پر مردہ پایا گیا ۔حکام نے بتایا کہ متوفی سوپور کے رحمت آباد ہردوشیوا کا رہنے والا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ لاش کو پولیس اسٹیشن بومئی کی ایک ٹیم نے برآمد کیا اور پوسٹ مارٹم سمیت طبی قانونی کارروائیوں کے لیے سب ضلع اسپتال (ایس ڈی ایچ) سوپور منتقل کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے موت کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 12 دنوں میں سوپور علاقے سے اس طرح کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل سوپور کے ڈانگر پورہ کا ایک 22 سالہ نوجوان ڈانگر پورہ کے پال محلہ میں مردہ پایا گیا تھا۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande