زبان کے آداب اور حرمتِ الفاظ موضوع پر مدھیہ پردیش اردو اکادمی کی سالانہ ورکشاپ 8 اگست کو بھوپال میں
زبان کے آداب اور حرمتِ الفاظ موضوع پر مدھیہ پردیش اردو اکادمی کی سالانہ ورکشاپ 8 اگست کو بھوپال میں بھوپال، 07 اگست (ہ س)۔ مدھیہ پردیش اردو اکادمی، سنسکرتی پریشد محکمہٴ ثقافت کے زیرِ اہتمام اکادمی کے ضلع کوآرڈینیٹروں کی سالانہ ورکشاپ 8 اگست 2026
پروگرام کا خاکہ


زبان کے آداب اور حرمتِ الفاظ موضوع پر مدھیہ پردیش اردو اکادمی کی سالانہ ورکشاپ 8 اگست کو بھوپال میں

بھوپال، 07 اگست (ہ س)۔ مدھیہ پردیش اردو اکادمی، سنسکرتی پریشد محکمہٴ ثقافت کے زیرِ اہتمام اکادمی کے ضلع کوآرڈینیٹروں کی سالانہ ورکشاپ 8 اگست 2026 کو دوپہر 2.00 بجے اکادمی ہال، سنسکرتی بھون، بان گنگا چوراہا، بھوپال میں منعقد کی جائے گی۔

اردو اکادمی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نصرت مہدی نے بتایا کہ ’’ورکشاپ کا مرکزی موضوع ’زبان کے آداب اور حرمتِ الفاظ‘ طے کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ریاست کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے کوآرڈینیٹروں کے ساتھ زبان کی شائستگی، مکالمے کی ثقافت، ادب کے سماجی و اخلاقی کردار، عوامی زندگی میں الفاظ کے وقار اور معاصر تناظر میں اردو زبان و ادب کی معنویت و اہمیت پر تفصیلی تبادلہٴ خیال ہوگا۔‘‘

اس ورکشاپ کا مقصد ضلع کوآرڈینیٹروں کی فکری و عملی تربیت کرنا، گزشتہ سال کی سرگرمیوں کا جائزہ لینا اور سال 27-2026 کے لیے منعقد کی جانے والی ’’سلسلہ‘‘ اور ’’تلاشِ جوہر‘‘ ادبی و شعری نشستوں کے موضوعات اور لائحہ عمل کو حتمی شکل دینا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande