نوجوان، غریب، کسان اور خواتین بی جے پی کے ساتھ ہیں، راہل گاندھی کے آنے یا جانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا: کیشو پرساد موریہ
یو پی کے نائب وزیر اعلیٰ نے کہا - 2027 میں پریاگ راج کی تمام 12 اسمبلی نشستیں جیتنے کا ہدف لے کر کارکن میدان میں اتریں پریاگ راج، 7 اگست (ہ س)۔ اترپردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ نوجوان، غریب، کسان اور خواتین پوری مضبوطی کے سات
پریاگ راج سرکٹ ہاوس میں جمعہ کو بی جے پی کارکنان اور عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ۔


یو پی کے نائب وزیر اعلیٰ نے کہا - 2027 میں پریاگ راج کی تمام 12 اسمبلی نشستیں جیتنے کا ہدف لے کر کارکن میدان میں اتریں

پریاگ راج، 7 اگست (ہ س)۔ اترپردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ نوجوان، غریب، کسان اور خواتین پوری مضبوطی کے ساتھ بی جے پی کے ساتھ ہیں۔ راہل گاندھی کے پریاگ راج آنے یا جانے سے ان چاروں طبقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے جمعہ کو پریاگ راج کے دورے کے دوران شہید چندر شیکھر آزاد سرکٹ ہاوس میں منعقدہ اجلاس سے کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن کے پاس بی جے پی کو اقتدار سے ہٹانے کی طاقت نہیں ہے۔ انہوں نے کارکنان سے 2027 کے اسمبلی انتخابات میں پریاگ راج کی تمام 12 نشستیں جیتنے کا ہدف لے کر کام کرنے کی اپیل کی۔

نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 14 اگست کو تقسیم کی ہولناکیوں کے یومِ یادگار کے موقع پر نئی نسل کو ملک کی تقسیم کے درد سے آگاہ کرنا چاہیے، تاکہ مستقبل میں ایسی المناک صورت حال دوبارہ پیدا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ 2047 تک وکست بھارت، وکست اتر پردیش اور وکست پریاگ راج بنانے کا عزم لے کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہر گھر ترنگا‘‘ مہم قوم پرستی کی ایسی مہم ہے، جسے ملک مخالف طاقتیں کبھی کمزور نہیں کر سکتیں۔ بی جے پی کا ہدف ملک کو مضبوط اور آتم نربھر (خود کفیل) بنانا ہے۔

پریاگ راج میں راہل گاندھی کے مجوزہ پروگرام سے متعلق میڈیا کے سوال پر کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ راہل گاندھی پورے ملک میں کہیں بھی جائیں، اس سے بی جے پی کی عوامی حمایت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی اس سے پہلے بھی کئی بار پریاگ راج اور اس کے آس پاس کے علاقوں کا دورہ کر چکے ہیں، لیکن کانگریس یہاں اپنی سیاسی بنیاد قائم نہیں کر سکی۔

نائب وزیر اعلیٰ نے اپوزیشن کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن سماج کو تقسیم کرنے کی سیاست کرتی ہے۔ بی جے پی ’’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘‘ کے عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سماجوادی پارٹی صرف رام بھکت ہونے کا دکھاوا کرتی ہے، جبکہ اس کا رام مندر اور رام بھکتوں سے حقیقی طور پر کوئی تعلق نہیں رہا۔

انہوں نے پپو یادو کے سادھو کا بھیس اختیار کرنے کے معاملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے سنت سماج اور رام بھکتوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ انہوں نے راہل گاندھی سے اس معاملے پر اپنا واضح موقف اختیار کرنے کی بھی بات کہی۔ پریاگ راج میں طلبہ تحریک کے دوران بی جے پی رہنماوں کی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کے واقعے پر نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تحریک کی آڑ میں بدامنی کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ بدامنی نہیں پھیلاتے، بلکہ ان کی آڑ میں سماج دشمن عناصر ماحول خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے چڑھاوے کی چوری کے معاملے میں ایس آئی ٹی کی تشکیل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی سازشوں کے خلاف کارکنان کو چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔ کسانوں اور طلبہ کی تحریکوں کی آڑ میں ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اس موقع پر بی جے پی او بی سی مورچہ کے ریاستی صدر پرکاش پال، کاشی خطے کے نائب صدر اودھیش چندر گپتا، مہانگر صدر سنجے گپتا، گنگا پار صدر نرملا پاسوان، جمنا پار صدر راجیش شکلا، پربھا شنکر پانڈے، کنج بہاری مشرا، ڈاکٹر وی کے سنگھ، ڈاکٹر شلیش پانڈے، آنند سونکر، انوج کشواہا، وویک مشرا، امیش تیواری، کونسلر دیپیکا پٹیل، راجیش گونڈ، آنند دوبے سمیت بڑی تعداد میں بی جے پی عہدیداران اور کارکنان موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande