ٹرینی آئی پی ایس افسر ادے کرشنا ریڈی سے سی پی سجنار کی پانچ گھنٹے تک تفتیش
حیدرآباد ،07 اگست (ہ س)۔ ٹرینی آئی پی ایس افسرادے کرشناریڈی سے جاری تحقیقات کے سلسلے میں سینئرپولیس افسرسی پی سجنارنے تقریباً پانچ گھنٹے تک تفصیلی پوچھ گچھ کی۔ ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران کئی اہم نکات پرسوالات کیےگئے۔ اطلاعات کے مطابق ادے کرشن
ٹرینی آئی پی ایس افسر ادے کرشنا ریڈی سے سی پی سجنار کی پانچ گھنٹے تک تفتیش


حیدرآباد ،07 اگست (ہ س)۔ ٹرینی آئی پی ایس افسرادے کرشناریڈی سے

جاری تحقیقات کے سلسلے میں سینئرپولیس افسرسی پی سجنارنے تقریباً پانچ گھنٹے تک تفصیلی پوچھ گچھ کی۔ ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران کئی اہم نکات پرسوالات کیےگئے۔ اطلاعات کے مطابق ادے کرشناریڈی سے مبینہ طورپرفرضی آئی فون کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی،جبکہ واقعے میں استعمال ہونے والے مبینہ چاقو کے بارے میں بھی سوالات کیے گئے اوریہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ اسے کہاں چھوڑاگیاتھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دورانِ تفتیش ادے کرشنا ریڈی نے متعدد سوالات کے جوابات مبینہ طورپرگول مول اندازمیں دئیے،جس کے باعث تفتیشی حکام مزید شواہداورحقائق جمع کرنے میں مصروف ہیں۔ تحقیقات کے دوران ایک خاتون ٹرینی آئی پی ایس افسرکے ساتھ ادے کرشناریڈی کے مبینہ تعلقات کے حوالے سے بھی سوالات کیے گئے۔ تفتیشی حکام اس پہلوکابھی جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا اس کا کیس سے کوئی تعلق ہے یانہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق تحقیقات ابھی جاری ہیں اور آئندہ دنوں میں مزید پوچھ گچھ اور شواہد سامنے آنے کے بعد کیس میں مزیداہم انکشافات ہونے کاامکان ہے۔سرکاری طورپراس معاملے پرمزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande