ایشیائی کھیلوں میں پہلی بار شرکت کریں گے کمل جیت، بولے: والدین نے کبھی ہار ماننے نہیں دی
نئی دہلی، 07 اگست (ہ س)۔ ہریانہ کے ریواڑی سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ نشانہ باز کمل جیت ایچی-ناگویا 2026 ایشیائی کھیلوں میں پہلی بار ہندوستان کی نمائندگی کرنے کے لیے تیار ہیں۔ مردوں کے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں حصہ لینے والے کمل جیت نے اپنی جدو
ایشیائی کھیلوں میں پہلی بار شرکت کریں گے کمل جیت، بولے: والدین نے کبھی ہار ماننے نہیں دی


نئی دہلی، 07 اگست (ہ س)۔

ہریانہ کے ریواڑی سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ نشانہ باز کمل جیت ایچی-ناگویا 2026 ایشیائی کھیلوں میں پہلی بار ہندوستان کی نمائندگی کرنے کے لیے تیار ہیں۔ مردوں کے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں حصہ لینے والے کمل جیت نے اپنی جدوجہد، خاندان کی قربانیوں اور نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف انڈیا (این آر اے آئی) کے شفاف انتخابی نظام کو اپنی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ قرار دیا۔

کمل جیت نے بتایا کہ ان کا کھیلوں کا سفر ایتھلیٹکس سے شروع ہوا تھا، لیکن چوٹ کے باعث انہیں ٹریک چھوڑنا پڑا۔ اس کے بعد انہوں نے 2019 میں پسٹل شوٹنگ شروع کی اور آج ملک کے صفِ اول کے نشانہ بازوں میں شمار ہوتے ہیں۔

انہوں نے ایک سرکاری بیان میں کہا، ہم متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں، لیکن میرے والدین نے کبھی مجھے شوٹنگ چھوڑنے نہیں دی۔ ابتدا میں کورس کی فیس اور مقابلوں کے اخراجات مجھے خود برداشت کرنے پڑتے تھے۔ کئی بار محسوس ہوا کہ اب آگے نہیں کھیل سکوں گا، لیکن میرے خاندان نے بغیر کوئی سوال کیے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا۔

کمل جیت نے اپنے کوچ اور خاندان کے کردار کو بھی اہم قرار دیتے ہوئے کہا، میرے صرف ایک ہی شوٹنگ کوچ ہیں، جنہوں نے ابتدا سے مجھے سب کچھ سکھایا۔ وہ میرے ہی گاو¿ں کے ہیں، اس لیے ہمارے درمیان خاندانی تعلق جیسا رشتہ ہے۔ میرے کوچ اور میرے چچا نے اس پورے سفر میں میری مضبوط بنیاد رکھی۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی مالی مشکلات کے بعد اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (سائی) اور این آر اے آئی کے تعاون سے ان کا سفر آسان ہوگیا۔

کمل جیت نے کہا، پہلے بنیادی اخراجات پورے کرنا بھی مشکل تھا، لیکن سائی سے مدد ملنے کے بعد میں پوری توجہ اپنے کھیل پر مرکوز کر سکا۔ این آر اے آئی کا انتخابی نظام مکمل طور پر شفاف اور کارکردگی پر مبنی ہے۔ قومی ٹیم میں میرا انتخاب صرف رینکنگ پوائنٹس کی بنیاد پر ہوا۔ جب آپ کو معلوم ہو کہ ہر پوائنٹ اہم ہے اور انتخاب صرف کارکردگی کی بنیاد پر ہوگا تو اعتماد خود بخود بڑھ جاتا ہے۔

کمل جیت نے 2023 آئی ایس ایس ایف جونیئر عالمی چیمپئن شپ میں 50 میٹر پسٹل جونیئر مقابلے کا طلائی تمغہ جیتا تھا۔ حال ہی میں نئی دہلی میں منعقدہ ایشیائی شوٹنگ چمپئن شپ میں انہوں نے چاندی کا تمغہ بھی حاصل کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ عالمی کپ کا تجربہ ایشیائی کھیلوں میں ان کے بہت کام آئے گا۔

اپنے سفر کو یاد کرتے ہوئے کمل جیت نے کہا، پہلے میں صرف پریکٹس میں اچھا اسکور کرتا تھا، لیکن اب مجھے یقین ہے کہ مقابلے کے دباو¿ میں بھی وہی کارکردگی دکھا سکتا ہوں۔ میں نے ہمیشہ ایک بات یاد رکھی ہے کہ اگر چیزیں آپ کی منصوبہ بندی کے مطابق نہ ہوں تو اکثر وہ اس سے بھی بہتر انداز میں ہوتی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande