انڈین آرمی آئس ہاکی ٹیم نے سنسنی خیز فائنل میں لیہہ کنگز کو 5-6 سے شکست دے کر چیلنجرز کپ کا خطاب جیتا
لیہہ (لداخ)، 7 اگست(ہ س)۔ ہندوستانی فوج کی آئس ہاکی ٹیم نے سنسنی خیز فائنل میں لیہہ کنگز کو 5-6 سے شکست دے کر افتتاحی رائل این فیلڈ چیلنجرز کپ کا خطاب اپنے نام کیا۔ جمعرات کو نوانگ دورجے سٹوبدان (این ڈی ایس) اسٹیڈیم میں کھیلے گئے زبردست میچ کا اختت
ہاکی


لیہہ (لداخ)، 7 اگست(ہ س)۔ ہندوستانی فوج کی آئس ہاکی ٹیم نے سنسنی خیز فائنل میں لیہہ کنگز کو 5-6 سے شکست دے کر افتتاحی رائل این فیلڈ چیلنجرز کپ کا خطاب اپنے نام کیا۔ جمعرات کو نوانگ دورجے سٹوبدان (این ڈی ایس) اسٹیڈیم میں کھیلے گئے زبردست میچ کا اختتام ہوا۔

رائل این فیلڈ آئس ہاکی لیگ سے ابھرنے والے کھلاڑیوں سے لیس، لیہہ کنگز نے ملک کی مضبوط ترین آئس ہاکی ٹیم کو سخت چیلنج دیا۔ میچ کا فیصلہ کن گول پدمانامگیال نے فنٹسوگ نامگیال کے پاس پر میچ کے آخری لمحات میں کر کے ہندوستانی فوج کو 5-6 سے فتح دلائی۔

لیہہ کنگز نے میچ کا شاندار آغاز کیا۔ شیرنگ انگچک نے مشتاق احمد گری کے پاس پر پہلا گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ تاہم، ہندوستانی فوج نے فوری جواب دیا اور دورجے انگچک اور جگمت کنجنگ کے گول کی بدولت پہلے پیریڈ کا اختتام 1-2 کی برتری کے ساتھ کیا۔

دوسرے پیریڈ کے آغاز میں رگزین نوربو نے گول کر کے برتری1-3 تک بڑھا دی لیکن لیہہ کنگز نے ہار نہیں مانی۔ا سٹینزین انگچک نے لگاتار دو گول کر کے اسکور کو 3-3 سے برابر کر دیا۔ رگزین نوربو نے پھر ہندوستانی فوج کو دوبارہ برتری دلائی، لیکن چمبا سیتان کے گول نے لیہہ کنگز کے لیے اسکور کو 4/4 تک کر دیا۔

تیسرے اور آخری پیریڈ کے آغاز میں، اسٹینزین انگچک نے لیہہ کنگز کو 4-5 کی برتری دلانے کے لیے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ دباو کے حالات میں، ہندوستانی فوج نے تجربہ کا فائدہ اٹھایااور جگمت کنجنگ نے اسکور برابر کیا اور پھر نامگیال نے فاتحانہ گول کر کے ٹیم کو تاریخی خطاب دلایا۔

ہندوستانی فوج کی سونم سیتان کو بہترین گول کیپر قرار دیا گیا جبکہ لیہہ کنگز کے سیرنگ انگچک کو ٹورنامنٹ میں ان کی شاندار کارکردگی کے لیے ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

یہ ٹورنامنٹ رائل این فیلڈ سوشل مشن، لداخ آئس ہاکی ایسوسی ایشن اور لاہول ا سپیتی آئس ہاکی ایسوسی ایشن کے مشترکہ زیراہتمام منعقد کیا گیا تھا۔ اس میں ہندوستانی فوج، آئی ٹی بی پی کی سنٹرل آئس ہاکی ٹیم، لیہہ کنگز، کارگل واریئرس اورا سپیتی ٹائٹنز سمیت پانچ ٹیمیں شامل تھیں۔ لیگ مرحلے کے بعد سرفہرست دو ٹیمیں فائنل میں پہنچیں۔

ہندوستانی فوج کی آئس ہاکی ٹیم کے کپتان سیوانگ نامگیال نے کہا، ہم بڑے ہجوم کے سامنے کھیلنے کے عادی ہیں، لیکن یہ تجربہ لداخ اور اسپیتی کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے زندگی بدلنے والا ہو سکتا ہے۔ سیاحتی سیزن کے دوران اس ٹورنامنٹ کے انعقاد سے ہزاروں تماشائیوں کو پہلی بار آئس ہاکی دیکھنے اور مقامی کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر گہری نظر ڈالنے کا موقع ملا۔ اس سے کھلاڑیوں کو پہچان ملی اور ہمالیہ میں ہندوستانی آئس ہاکی کی ترقی کا ایک نیا امیج دنیا کے سامنے آیا۔

لیہہ میں جدید ترین آل سیزن آئس رنک میں منعقدہ چھ روزہ ٹورنامنٹ میں 15,000 سے زیادہ تماشائی مقابلے سے لطف اندوز ہوئے۔ منتظمین کا خیال ہے کہ یہ ٹورنامنٹ ہمالیائی خطے میں آئس ہاکی کی ترقی اور نوجوان کھلاڑیوں کو قومی سطح پر فروغ دینے کی سمت ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande