نامیبیا کے دورے پر جنوبی افریقہ اور زمبابوے، ٹی-20 سہ فریقی سیریز کے بعد ون ڈے مقابلے
نئی دہلی، 07 اگست (ہ س)۔ نامیبیا اس ماہ کے آخر میں جنوبی افریقہ اور زمبابوے کی میزبانی کرے گا۔ دورے کے دوران پہلے تینوں ٹیموں کے درمیان ٹی-20 بین الاقوامی سہ فریقی سیریز کھیلی جائے گی، جس کے بعد جنوبی افریقہ اور نامیبیا کے درمیان تین میچوں کی ایک
نامیبیا کے دورے پر جنوبی افریقہ اور زمبابوے، ٹی-20 سہ فریقی سیریز کے بعد ون ڈے مقابلے


نئی دہلی، 07 اگست (ہ س)۔

نامیبیا اس ماہ کے آخر میں جنوبی افریقہ اور زمبابوے کی میزبانی کرے گا۔ دورے کے دوران پہلے تینوں ٹیموں کے درمیان ٹی-20 بین الاقوامی سہ فریقی سیریز کھیلی جائے گی، جس کے بعد جنوبی افریقہ اور نامیبیا کے درمیان تین میچوں کی ایک روزہ سیریز ہوگی۔ تمام مقابلے ونڈہوک کے نامیبیا کرکٹ گراو¿نڈ میں کھیلے جائیں گے۔

ٹی-20 سہ فریقی سیریز کا آغاز 28 اگست سے ہوگا، جبکہ فائنل 6 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد جنوبی افریقہ اور نامیبیا کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز 9 ستمبر سے شروع ہوگی۔

اس سہ فریقی سیریز کو 2027 میں شروع ہونے والے افریقہ کپ کی تیاری کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔ اس مقابلے کا مقصد افریقی ممالک کو بین الاقوامی سطح پر زیادہ مواقع فراہم کرنا ہے۔ سیریز سے حاصل ہونے والا مکمل منافع افریقہ کرکٹ ایسوسی ایشن کو دیا جائے گا تاکہ براعظم میں کرکٹ کی ترقی کو فروغ مل سکے۔

کرکٹ نامیبیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر یوہان مولر نے ایک سرکاری بیان میں کہا کہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے کرکٹ بورڈز کا تعاون افریقی کرکٹ کی ترقی کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

دوسری جانب کرکٹ جنوبی افریقہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فولیٹسی موسیکی نے کہا کہ یہ سیریز آئندہ سال ہونے والے آئی سی سی مردوں کے کرکٹ ورلڈ کپ 2027 سے قبل شائقین میں جوش و خروش پیدا کرے گی۔ ورلڈ کپ 2027 کی مشترکہ میزبانی جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نامیبیا کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande