ٹریوس ہیڈ مسلسل دوسری بار آسٹریلیا کے بہترین مرد کرکٹر منتخب
نئی دہلی، 07 اگست (ہ س)۔ آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز ٹریوس ہیڈ کو مسلسل دوسری بار ایلن بارڈر میڈل سے نوازا گیا ہے۔ یہ آسٹریلوی مردوں کی کرکٹ کا سب سے بڑا انفرادی اعزاز ہے۔ ہیڈ نے 2025-26 کے بین الاقوامی سیزن میں شاندار کارکردگی کی بدولت یہ اعزا
ٹریوس ہیڈ مسلسل دوسری بار آسٹریلیا کے بہترین مرد کرکٹر منتخب


نئی دہلی، 07 اگست (ہ س)۔

آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز ٹریوس ہیڈ کو مسلسل دوسری بار ایلن بارڈر میڈل سے نوازا گیا ہے۔ یہ آسٹریلوی مردوں کی کرکٹ کا سب سے بڑا انفرادی اعزاز ہے۔ ہیڈ نے 2025-26 کے بین الاقوامی سیزن میں شاندار کارکردگی کی بدولت یہ اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے تینوں فارمیٹس میں 30 بین الاقوامی میچوں میں مجموعی طور پر 1,437 رنز بنائے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق، ہیڈ نے نہایت سخت مقابلے میں وکٹ کیپر بلے باز ایلکس کیری کو صرف ایک ووٹ سے پیچھے چھوڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ ہیڈ کو 153، کیری کو 152 اور تیز گیند باز مچل اسٹارک کو 150 ووٹ ملے۔

ہیڈ نے ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں 83 گیندوں پر 123 رنز کی میچ کے فاتح والی اننگز کھیلی تھی۔ اس کے بعد ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی بہترین 170 رنز کی اننگز کھیل کر آسٹریلیا کو ایشز برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔

تیز گیند باز مچل اسٹارک کو شین وارن مینز ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر منتخب کیا گیا۔ اسٹارک نے 11 ٹیسٹ میچوں میں 57 وکٹیں حاصل کیں، جن میں انگلینڈ کے خلاف 58 رنز دے کر 7 وکٹوں کی شاندار کارکردگی بھی شامل ہے۔

مچل مارش کو مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ ملا، جبکہ ٹم ڈیوڈ کو مینز ٹی-20 انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر منتخب کیا گیا۔ ڈیوڈ نے اس سیزن میں 395 رنز بنائے اور آسٹریلیا کی جانب سے سب سے تیز ٹی-20 بین الاقوامی سنچری بھی اسکور کی۔

خواتین کے زمرے میں اینابیل سدرلینڈ مسلسل دوسری بار بیلنڈا کلارک ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہیں۔ انہیں ویمنز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر بھی منتخب کیا گیا، جبکہ بیتھ مونی کو ویمنز ٹی-20 انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز دیا گیا۔

اہم ایوارڈ یافتگان:

ایلن بارڈر میڈل: ٹریوس ہیڈ

شین وارن مینز ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر: مچل اسٹارک

مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر: مچل مارش

مینز ٹی-20 انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر: ٹم ڈیوڈ

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande