پرگیانانندنے گرینڈ چیس ٹور سینٹ لوئس ریپڈ اینڈ بلٹز 2026 کا خطاب جیتا
سینٹ لوئس، 7 اگست (ہ س)۔ہندوستان کے گرینڈ ماسٹر آر پرگیانانندنے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گرینڈ چیس ٹور (جی سی ٹی) سینٹ لوئس ریپڈ اینڈ بلٹز 2026 کا خطاب ایک راونڈ باقی رہ کر اپنے نام کیا۔ 20 سالہ ہندوستانی کھلاڑی نے جمعرات کو فائنل سے پہل
پرگیا


سینٹ لوئس، 7 اگست (ہ س)۔ہندوستان کے گرینڈ ماسٹر آر پرگیانانندنے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گرینڈ چیس ٹور (جی سی ٹی) سینٹ لوئس ریپڈ اینڈ بلٹز 2026 کا خطاب ایک راونڈ باقی رہ کر اپنے نام کیا۔ 20 سالہ ہندوستانی کھلاڑی نے جمعرات کو فائنل سے پہلے راونڈ میں ازبکستان کے گرینڈ ماسٹر جووکھر سنداروف کے خلاف ڈرا کھیلنے کے بعد خطاب اپنے نام کیا۔

پرگیانانند نے پورے پانچ روزہ ٹورنامنٹ میں برتری برقرار رکھی۔ سنداروف نے اسے آخر تک سخت مقابلہ دیا، لیکن آخر میں وہ 1.5 پوائنٹس سے پیچھے رہ گیا۔

خطاب جیتنے کے بعد پرگیانانن نے کہا، جب آپ اسکور دیکھتے ہیں تو سب کچھ آسان لگتا ہے، لیکن حقیقت میں ایسا بالکل نہیں تھا۔ ٹورنامنٹ بہت سخت اور دلچسپ تھا۔ میں جووکھیر کو کریڈٹ دینا چاہوں گا، انہوں نے آخر تک شاندار طریقے سے مقابلہ کیا۔

خطاب جیتنے کے ساتھ، پرگیانانند کو انعامی رقم میں 50,000 امریکی ڈالر اور 13 جی سی ٹی پوائنٹس ملے۔ اس کے ساتھ، وہ 2026 کے گرینڈ چیس ٹور سیزن پوائنٹس ٹیبل میں امریکہ کے فابیانو کاروانا کے بعد دوسرے مقام پر پہنچ گئے۔

رنر اپ سنداروف نے کہا، میں نے اپنی پوری کوشش کی، لیکن پرگیا نے واقعی اچھا کھیلا۔ بعض اوقات صرف اچھا کھیلنا ہی کافی نہیں ہوتا، آپ کو قسمت کے ساتھ کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔

گرینڈ چیس ٹور اب 10 اگست سے شروع ہونے والے سنکفیلڈ کپ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔ سینٹ لوئس ریپڈ اینڈ بلٹز میں حصہ لینے والے زیادہ تر ٹاپ کھلاڑی، جن میں پرگیانانندبھی شامل ہیں، اس باوقار کلاسیکی ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande