کھو کھو کے عالمی چیمپئن کھلاڑیوں کو انعامی رقم اور سرکاری ملازمت دینے کا مطالبہ
رکن اسمبلی ستیش چوہان کی نائب وزیر اعلیٰ سنیترا پوار سے ملاقات، فوری کارروائی کی ہدایتاورنگ آباد ، 7 اگست (ہ س)، اورنگ آباد کے رکن اسمبلی ستیش چوہان نے مہاراشٹر کی نائب وزیر اعلیٰ سنیترا پوار سے ملاقات کرکے پہلی عالمی کھو کھو چیمپئن شپ میں طلائی
SPORTS MAHA KHOKHO


رکن اسمبلی ستیش چوہان کی نائب وزیر اعلیٰ سنیترا پوار سے ملاقات، فوری کارروائی کی ہدایتاورنگ آباد ، 7 اگست (ہ س)، اورنگ آباد کے رکن اسمبلی ستیش چوہان نے مہاراشٹر کی نائب وزیر اعلیٰ سنیترا پوار سے ملاقات کرکے پہلی عالمی کھو کھو چیمپئن شپ میں طلائی تمغے جیتنے والے مہاراشٹر کے کھلاڑیوں کو اعلان کردہ نقد انعام اور سرکاری ملازمت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ستیش چوہان نے نائب وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ 13 سے 19 جنوری 2025 کے دوران نئی دہلی میں منعقدہ پہلی عالمی کھو کھو چیمپئن شپ میں بھارت کی مردوں اور خواتین دونوں ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلائی تمغے اپنے نام کیے تھے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے مہاراشٹر کے کھلاڑیوں کو ریاستی محکمہ کھیل کے 7 اکتوبر 2024 کے حکومتی فیصلے کے مطابق نقد انعام دیا جانا تھا، لیکن اب تک مستحق کھلاڑیوں کو انعامی رقم ادا نہیں کی گئی۔ستیش چوہان نے مطالبہ کیا کہ ان کھلاڑیوں کو فوری طور پر اعلان کردہ نقد انعام فراہم کیا جائے اور انہیں سرکاری ملازمت بھی دی جائے، تاکہ ان کی نمایاں کامیابیوں کا مناسب اعتراف ہو اور دیگر کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ افزائی ہو۔نائب وزیر اعلیٰ سنیترا پوار نے مطالبے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری کارروائی کی ہدایت دی۔ انہوں نے اہل کھلاڑیوں کو واجب الادا انعامی رقم اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande