
حیدرآباد ،07 اگست (ہ س)۔
تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (ٹی پی سی سی) کے صدرمہیش کمار گوڑ نے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی سے اختلافات کی خبروں کومسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے درمیان کسی بھی قسم کی دوری یا اختلاف نہیں ہے اور دونوں روزانہ فون پربات کرتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہیش کمارگوڑ نے کہا کہمیرے اورریونت ریڈی کے درمیان کوئی خلا نہیں ہے۔ ہم دونوں ہرروزفون پر گفتگو کرتے ہیں اور ہمارے درمیان بہترین ہم آہنگی اور باہمی اعتماد موجود ہے۔ انہوں نے کوآرڈینیشن کمیٹی کے راؤنڈ ٹیبل اجلاس سے متعلق سامنے آنے والی قیاس آرائیوں پر بھی وضاحت پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اجلاس کھلے مقام پر منعقد کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے بعض افراد کو یہ تاثرملا کہ وامسی چندر ریڈی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ چونکہ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس کھلی جگہ پرہوا، اس لیے تصاویردیکھ کرکچھ لوگ غلط فہمی کا شکار ہوگئے اور یہ سمجھ بیٹھے کہ وامسی چندر ریڈی نے جائزہ اجلاس منعقد کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کے لیے یہ ضروری نہیں کہ وہ ہر معاملے کی تفصیلات کوآرڈینیشن کمیٹی کو بتائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کانگریس پارٹی اور ریاستی حکومت کی قیادت کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے اوراختلافات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق