بھارتیہ جنتا پارٹی نے اننت ناگ کے 9 عہدیداروں کو قابل اعتراض نعروں پر معطل کردیا
سرینگر، 7 اگست (ہ س):۔ بی جے پی ضلع یونٹ اننت ناگ نے ضلع میں ترنگا ریلی کے دوران قابل اعتراض نعروں کےالزام میں 9 عہدیداروں کو معطل اور انہیں پارٹی کے تمام عہدوں سے فوری طور پر ہٹا دیا ہے۔ بی جے پی کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامے میں، ضلع صدر را
تصویر


سرینگر، 7 اگست (ہ س):۔ بی جے پی ضلع یونٹ اننت ناگ نے ضلع میں ترنگا ریلی کے دوران قابل اعتراض نعروں کےالزام میں 9 عہدیداروں کو معطل اور انہیں پارٹی کے تمام عہدوں سے فوری طور پر ہٹا دیا ہے۔ بی جے پی کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامے میں، ضلع صدر راکیش کول نے کہا کہ یہ ریلی 5 اگست کو ہاؤسنگ کالونی کھنہ بل میں ضلع یونٹ یا ضلع انتظامیہ کی اجازت کے بغیر منعقد کی گئی تھی۔ آرڈر میں کہا گیا ہے کہ پارٹی نے ریلی کے دوران مبینہ طور پر خواتین کے خلاف کیے گئے قابل اعتراض اور توہین آمیز ریمارکس کا بھی سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے۔ اس نے اس طرح کے طرز عمل کو مکمل طور پر ناقابل قبول اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی اقدار، نظم و ضبط، وقار اور اصولوں کے خلاف قرار دیا ہے۔حکم نامے کے مطابق، یہ فیصلہ ریاستی جنرل سکریٹری (تنظیم) اشوک کول، ریاستی جنرل سکریٹری انور خان، ریاستی ترجمان اور پربھاری اننت ناگ الطاف ٹھاکر، اور بی جے پی ڈسٹرکٹ کور کمیٹی اننت ناگ کے ساتھ تفصیلی بات چیت کے بعد لیا گیا۔ معطل ہونے والے ارکان میں نثار احمد بھٹ وانگم شانگس، ضلعی جنرل سیکرٹری، خورشید احمد صوفی حسن پورہ بجبہاڑہ، ضلعی سیکرٹری؛ عابدہ رفیق اچبل، ضلعی سیکرٹری اور سابق ضلعی نائب صدر، ارشاد احمد ملک گوپال پورہ، حلقہ صدر شانگس۔ محمد مقبول گنائی اچبل؛ وحید احمد ایتو حسنور اشمقام، حلقہ صدر پہلگام؛ نثار احمد حکیم دیہوتو پہلگام، ضلعی سکریٹری۔ فیروز احمد حجام کرچی لارنو، ضلعی سیکرٹری کسان مورچہ۔ اور تھاجیواڑہ کی سبروزہ اختر، ضلع سکریٹری مہیلا مورچہ شامل ہیں۔ ان کی پارٹی کی بنیادی رکنیت بھی مزید انکوائری تک معطل کر دی گئی ہے۔ حکم نامے میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ بٹنگو اننت ناگ کے الویر احمد ڈار اور ہنگول گنڈ کوکرناگ کے فینسی اختر کسی بھی حیثیت سے بی جے پی ضلع یونٹ اننت ناگ سے وابستہ نہیں ہیں اور ان کے پاس کوئی تنظیمی عہدہ یا ذمہ داری نہیں ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande