محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی پہنچی تھانے، تفتیش کاروں کا کیا سامنا
سرینگر، 7 اگست (ہ س)۔ سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی پولیس اہلکارپرمبینہ حملہ کرنے کے معاملے میں طلب کیے جانے کے بعد پولیس اسٹیشن کوٹھی باغ پہنچی۔ واضح رہے سری نگر پولیس نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی رہنما التجا مفتی کے خل
تصویر


سرینگر، 7 اگست (ہ س)۔ سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی پولیس اہلکارپرمبینہ حملہ کرنے کے معاملے میں طلب کیے جانے کے بعد پولیس اسٹیشن کوٹھی باغ پہنچی۔ واضح رہے سری نگر پولیس نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی رہنما التجا مفتی کے خلاف سرینگر میں ایک احتجاج کے دوران ایک پولیس افسر پر مبینہ حملہ کے بعد قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی اور التجا مفتی کی قیادت میں احتجاج 4 اگست 2026 کی شام کو سرینگر میں منعقد ہوا۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے مبینہ طور پر پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریذیڈنسی روڈ کو بلاک کرکے لال چوک کی طرف بڑھنے کی کوشش کی، جس پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تعینات پولیس اہلکاروں نے مداخلت کی۔ پولیس نے بتایا کہ انہوں نے بار بارمظاہرین سے پرامن رہنے اور قانونی ہدایات کی تعمیل کرنے کی اپیل کی۔ تاہم، بار بار کی درخواستوں کے باوجود، کچھ مظاہرین نے مبینہ طور پر پولیس کی رکاوٹوں کو توڑنے کی کوشش کی اور سیکورٹی اہلکاروں کو ان کے سرکاری فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹ ڈالی۔ اس کے بعد ہونے والی جھڑپ کے دوران، پولیس نے الزام لگایا کہ التجا مفتی نے ایک پولیس افسر کے ساتھ اس وقت جسمانی طور پر حملہ کیا جب وہ اپنی قانونی ذمہ داریاں نبھا رہا تھا۔ ان پر مزید الزام ہے کہ اس نے افسر کو پکڑا اور اس کی بازو کو دانتوں سےکاٹا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔زخمی افسر کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کا طبی علاج کیا گیا، جس میں ویکسینیشن اور دیگر پروٹوکول پر مبنی احتیاطی نگہداشت شامل ہے۔ ایک سرکاری ملازم پر مبینہ حملہ اور قانونی پولیس کارروائی میں رکاوٹ کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے، سری نگر پولیس نے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن کوٹھی باغ میں ایف آئی آر نمبر 63/2026 درج کی اور واقعے کی جامع تحقیقات کا آغاز کیا۔ جاری تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر، پولیس نے التجا مفتی کو آج 7 اگست کو پولیس اسٹیشن کوٹھی باغ میں پیش ہونے کے لیے طلب کیا ہے۔جسکے بعد التجا مفتی تھانے میں پہنچ گئی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande