آسام میں تباہ حال سیلاب زدگان کی مدد کریں
آل انڈیا ملّی کونسل کی عام لوگوں سے خصوصی اپیل نئی دہلی، 7 اگست (ہ س )۔ شمالی ہند کی ریاست آسام واڈیشہ کے متعدد اضلاع میں جس طرح تباہ کن سیلاب نے انسانی جانوں کو گھیر رکھا ہے، اور اس کی زد میں جان ومال کا جس طرح نقصان ہورہا ہے، اس بڑی تباہی پر آ
آسام میں تباہ حال سیلاب زدگان کی مدد کریں


آل انڈیا ملّی کونسل کی عام لوگوں سے خصوصی اپیل

نئی دہلی، 7 اگست (ہ س )۔

شمالی ہند کی ریاست آسام واڈیشہ کے متعدد اضلاع میں جس طرح تباہ کن سیلاب نے انسانی جانوں کو گھیر رکھا ہے، اور اس کی زد میں جان ومال کا جس طرح نقصان ہورہا ہے، اس بڑی تباہی پر آل انڈیا ملّی کونسل بے حد فکر مند اور تشویش میں مبتلا ہے۔

مرکزی دفتر، آل انڈیا ملّی کونسل سے جاری پریس بیان میں کارگزار صدر، آل انڈیا ملّی کونسل مولانا انیس الرحمن قاسمی نے کہا ہے کہ ریاست آسام واڈیشہ کے متعدد اضلاع تباہ کن سیلاب کی زد میں ہیں۔ آسام کے چار اضلاع بالخصوص شیوساگر، جورہاٹ، گولاگھاٹ اور سرائے دیو میں بڑی تباہی مچی ہے، ہر طرف خوف وہراس اور دہشت کا ماحول بنا ہوا ہے، لوگوں کو اپنی جانیں بچانے کے لیے ٹیلوں اور باندھوں پر پناہ لینا ا±ن کی مجبوری ہوگئی ہے، ہر چہار طرف نفسی نفسی اور کسمپرسی کا عالم ہے۔

مولانا انیس الرحمن قاسمی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں پھیلے تمام اصحاب خیر اپنی اپنی سطح سے آسام سیلاب زدگان کی مدد واعانت کو لازمی جانیں اور خلق اللہ کی استعانت میں بھرپور حصہ لیں۔ آپ جانتے ہیں کہ آسام میں مسلمانوں کی حالت کیسی ہے، اور کن کن مصائب سے گزرتے ہیں، ان کا خیال کرنا ہم سبھوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

کارگزار صدر کونسل نے ملی کونسل کی تمام ریاستی شاخوں کے اصحاب خیر سے بھی کہا ہے کہ جہاں تک ممکن ہو، دامے، درمے، قدمے وسخنے متاثرین سیلاب کی امداد واعانت کریں، ریلیف وبازآبادکاری کے علاوہ ہر قسم کی مشکلات وپریشانیوں کے سدباب کے لیے ایسے حضرات آپ کی مالی امداد کے حددرجہ مستحق ہیں۔ توقع کی جاتی ہے کہ اس ضمن میں آپ آل انڈیا ملّی کونسل کے مرکزی دفتر، جوگابائی جامعہ نگر، اوکھلا، نئی دہلی کو بھی 011-26985727 پر ضرور اپنی سرگرمیوں سے مطلع کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande