ایل جی نے لداخ میں حالیہ لینڈ سلائیڈنگ کے حوالے سے ہم اجلاس منعقد کیا۔
لداخ, 07 اگست (ہ س)۔ لداخ میں حالیہ لینڈ سلائیڈنگ، چٹانوں کے گرنے اور اچانک آنے والے سیلاب کے واقعات کے بعد لیفٹیننٹ گورنر ونئے کمار سکسینہ نے جمعہ کو ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو حساس مقامات پر فوری حفا
Lg


لداخ, 07 اگست (ہ س)۔

لداخ میں حالیہ لینڈ سلائیڈنگ، چٹانوں کے گرنے اور اچانک آنے والے سیلاب کے واقعات کے بعد لیفٹیننٹ گورنر ونئے کمار سکسینہ نے جمعہ کو ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو حساس مقامات پر فوری حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔

اجلاس میں بھارتی فوج، بارڈر روڈس آرگنائزیشن (بی آر او) اور لداخ انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے حالیہ آفات کے دوران فوج اور بی آر او کی جانب سے امدادی کارروائیوں اور سڑکوں کی فوری بحالی کی تعریف کی، تاہم زور دیا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے پیشگی اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے متعلقہ اداروں کو لہیہ کرگل قومی شاہراہ پر 15 حساس مقامات اور لہیہ-نوبرا شاہراہ کے خاردنگ لا علاقے میں چار سے پانچ خطرناک مقامات کا تفصیلی حفاظتی معائنہ کرنے کی ہدایت دی۔ ساتھ ہی غیر مستحکم ڈھلوانوں کا جائزہ لے کر خطرناک پتھروں کو بروقت ہٹانے اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈھلوانوں کو محفوظ بنانے پر بھی زور دیا۔

ونئے کمار سکسینہ نے کہا کہ لداخ میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے محض حادثات کے بعد کارروائی کرنے کے بجائے پیشگی خطرات کی نشاندہی، جدید انجینئرنگ اور مؤثر حفاظتی اقدامات اپنانا ضروری ہے تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور قومی شاہراہوں پر آمدورفت بلا رکاوٹ جاری رکھی جا سکے۔

اجلاس میں بی آر او کے چیف انجینئروں نے لینڈ سلائیڈنگ کی وجوہات اور ان سے نمٹنے کے لیے حفاظتی دیواروں، راک بولٹنگ، اسٹیل نیٹس، راک فال بیریئر سسٹم اور دیگر جدید تکنیکی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کو حفاظتی آڈٹ اور خطرات میں کمی کے اقدامات کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت بھی دی گئی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande