جے پی ایس سی-جے ایس ایس سی امیدواروں کی تحریک میں آئیسا کی قومی صدر پر سیاہی پھینکی گئی
رانچی، 07 اگست (ہ س)۔ جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں جے پی ایس سی اور جے ایس ایس سی امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف جاری طلبہ و امیدواروں کی تحریک میں شرکت کے لیے پہنچنے والی آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (آئیسا) کی قومی صدر نیہاوورا پر سی
جے پی ایس سی-جے ایس ایس سی امیدواروں کی تحریک میں آئیسا کی قومی صدر پر سیاہی پھینکی گئی


رانچی، 07 اگست (ہ س)۔

جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں جے پی ایس سی اور جے ایس ایس سی امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف جاری طلبہ و امیدواروں کی تحریک میں شرکت کے لیے پہنچنے والی آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (آئیسا) کی قومی صدر نیہاوورا پر سیاہی پھینکنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ نیہا وورا طلبہ و امیدواروں کی حمایت میں احتجاجی مقام پر پہنچی تھیں۔

اس واقعے کی بائیں بازو کی جماعتوں نے سخت مذمت کی ہے۔ مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی-ایم) کے ریاستی سکریٹری پرکاش وپلو نے کہا کہ یہ واقعہ فرقہ پرست تنظیموں کی جانب سے نوجوانوں کو نفرت انگیز پروپیگنڈے سے متاثر کرنے کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے اس واقعے کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں تعلیم اور طلبہ کے حقوق کے لیے جاری تحریکوں کے خلاف بعض عناصر کی بوکھلاہٹ اس واقعے سے ظاہر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ و امیدواروں کی جمہوری تحریک کو دبانے کے بجائے حکومت کو ان کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande