زوبین گرگ قتل معاملہ: سندیپن گرگ نے ایک بار پھر گوہاٹی ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا
گوہاٹی، 7 اگست (ہ س)۔زوبین گرگ قتل معاملے میں زوبین گرگ کے کزن اور ملزم سندیپن گرگ نے ایک بار پھر گوہاٹی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ انہوں نے عدالت میں عرضی دائر کرکے معاملے میں انہیں الزام سے بری (ڈسچارج)کیے جانے کی درخواست کی ہے۔ سندیپن گرگ کی اس
زوبین گرگ قتل معاملہ: سندیپن گرگ نے ایک بار پھر گوہاٹی ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا


گوہاٹی، 7 اگست (ہ س)۔زوبین گرگ قتل معاملے میں زوبین گرگ کے کزن اور ملزم سندیپن گرگ نے ایک بار پھر گوہاٹی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ انہوں نے عدالت میں عرضی دائر کرکے معاملے میں انہیں الزام سے بری (ڈسچارج)کیے جانے کی درخواست کی ہے۔

سندیپن گرگ کی اس عرضی پر ہائی کورٹ میں سماعت ہونے والی ہے۔ اپنی درخواست میں انہوں نے اپنے خلاف جاری فوجداری کارروائی ختم کرنے اور عائد کیے گئے الزامات سے راحت دینے کی اپیل کی ہے۔یہ معاملہ گلوکار زوبین گرگ کی مبینہ موت کی تحقیقات سے متعلق متعدد ملزمان کے خلاف جاری قانونی کارروائی کے درمیان سامنے آیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande