
سرینگر 07 اگست (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ریاسی ضلع میں جمعہ کو ایک 22 سالہ ٹٹو آپریٹر پانی کے ٹینک کے اندر مردہ پایا گیا۔ پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ پولیس کو واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد کٹرا کے متیال علاقے میں ایک پانی کے ٹینک سے ٹٹو آپریٹر کی لاش برآمد ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (سی ایچ سی)، کٹرہ منتقل کیا گیا، جب کہ متوفی کی شناخت ہونا باقی ہے۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir