عام آدمی پارٹی کے اراکین اسمبلی نے دوا گھوٹالے پر اسمبلی کے باہر احتجاج کیا، وزیر صحت کے استعفیٰ کا مطالبہ
نئی دہلی، 7 اگست (ہ س)۔ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ممبران اسمبلی نے جمعہ کو دہلی اسمبلی کے باہر 650 کروڑ روپے کے دوا کے مبینہ گھوٹالہ پر احتجاج کیا۔ انہوں نے وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ کے استعفیٰ کا بھی مطالبہ کیا اور حکومت پر صحت کے شعبے میں
DELHI-ASSEMBLY-AAP-PROTEST-Medicine-Scam-Resignati


نئی دہلی، 7 اگست (ہ س)۔ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ممبران اسمبلی نے جمعہ کو دہلی اسمبلی کے باہر 650 کروڑ روپے کے دوا کے مبینہ گھوٹالہ پر احتجاج کیا۔ انہوں نے وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ کے استعفیٰ کا بھی مطالبہ کیا اور حکومت پر صحت کے شعبے میں بدعنوانی کا الزام لگایا۔

احتجاج کے دوران اے اے پی ایم ایل اے سنجیو جھا نے کہا کہ ریکھا گپتا حکومت مسلسل گھوٹالوں میں ملوث ہے اور دہلی کو لوٹ رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ 650 کروڑ روپے کے دوا گھوٹالے کا پردہ فاش کیا گیا ہے۔ سنجیو جھا نے کہا کہ یہ الزامات ان کی پارٹی کے نہیں بلکہ اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی ) کی رپورٹ پر مبنی ہیں۔ اس کے باوجود کسی ذمہ دار وزیر نے استعفیٰ نہیں دیا۔

ایم ایل اے کلدیپ کمار نے حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پارٹی 650 کروڑ روپے کے مبینہ صحت گھوٹالے پر وزیر صحت کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت نے اصل قیمت سے تین سے پانچ گنا پر ادویات اور طبی آلات خرید کر عوامی فنڈز کا غلط استعمال کیا۔

ایم ایل اے جرنیل سنگھ نے کہا کہ ادویات کے مبینہ گھوٹالے کی جانکاری اب سب کے سامنے ہے اور اس معاملے کو اسمبلی میں اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر صحت اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے فوری استعفیٰ دیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ لکشمی یوجنا کے نام پر خواتین کے ساتھ دھوکہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم میں اتنی شرائط شامل کی گئی ہیں کہ خواتین کی ایک بڑی تعداد اس سے استفادہ نہیں سکے گی۔

آپ نے مطالبہ کیا ہے کہ ادویات کے مبینہ گھوٹالے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande