شوہر کو قتل کرنے کی سازش، بیوی اور اس کےعاشق کے خلاف شکایت درج
حیدرآباد ،07 اگست (ہ س)۔ تلنگانہ میں ایک شخص نے اپنی بیوی اوراس کے مبینہ عاشق پراپنی جان لینے کی سازش رچنےکا الزام عائد کرتے ہوئے پولیس سے تحفظ اورقانونی کارروائی کامطالبہ کیاہے۔ شکایت گزارکاکہنا ہے کہ اسے اپنی بیوی کے موبائل فون سے واٹس ایپ اورانس
شوہر کو قتل کرنے کی سازش، بیوی اور اس کےعاشق کے خلاف شکایت درج


حیدرآباد ،07 اگست (ہ س)۔ تلنگانہ میں ایک شخص نے اپنی بیوی اوراس کے مبینہ عاشق پراپنی جان لینے کی سازش رچنےکا الزام عائد کرتے ہوئے پولیس سے تحفظ اورقانونی کارروائی کامطالبہ کیاہے۔ شکایت گزارکاکہنا ہے کہ اسے اپنی بیوی کے موبائل فون سے واٹس ایپ اورانسٹاگرام پرہونے والی مبینہ گفتگو کے اسکرین شاٹس ملے،جن سے قتل کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا۔ شکایت کے مطابق محبوب آباد ضلع کے دورناکل منڈل کے چلا کوڈ گاؤں کے رہائشی گاڈے راجیشورراؤکی شادی سال 2016 میں سوریہ پیٹ ضلع کے موتھے منڈل کے راغھوپورم گاؤں کی رہائشی بھوانی سے ہوئی تھی۔ دونوں کےدوبچے ہیں۔راجیشورراؤ،جو کھمم کے ایک پرائیویٹ ہاسپٹل میں ملازمت کرتے ہیں،نے الزام لگایا کہ ان کی بیوی نے ایک کوریئرملازم سیدولوکے ساتھ مبینہ طورپرناجائزتعلقات قائم کرلیےتھے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ 27 تاریخ کوجب وہ دوپہر کے کھانے کے لیے گھرپہنچےتوانہوں نے اپنی بیوی کومبینہ طورپرایک دوسرے شخص کے ساتھ قابلِ اعتراض حالت میں دیکھا،جس کے بعد انہیں اس مبینہ تعلق کے بارے میں معلوم ہوا۔شکایت کے مطابق 28 تاریخ کو گاؤں کے معززین کی موجودگی میں پنچایت منعقد ہوئی۔ بعدازاں جب راجیشورراؤاپنے بھائی کوقریبی گاؤں سے لانے جارہے تھے توان کا الزام ہے کہ سیدولونے ان کاتعاقب کیا،تاہم وہ وہاں سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ راجیشورراؤ کا کہنا ہے کہ گھرواپس آنے کے بعدجب انہوں نے اپنی بیوی کاموبائل فون دیکھاتوواٹس ایپ اورانسٹاگرام پرہونے والی گفتگوسامنے آئی۔ ان کے مطابق ان پیغامات میں مبینہ طورپرانہیں گھرکے بجائے کسی سڑک حادثے کے ذریعے قتل کرنے کی بات کی گئی تھی۔ شکایت گزارنے ان چیٹس کے اسکرین شاٹس محفوظ کرلیے۔راجیشورراؤ نے بتایاکہ انہوں نے یکم اگست کو دورناکَل پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی، جس پرپولیس نے زیروایف آئی آردرج کرکے معاملہ کھمم رورل پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔

شکایت گزارکاالزام ہے کہ کیس منتقل ہونے کے باوجود کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی، جس کے بعد انہوں نے آج دوبارہ کھمم رورل پولیس اسٹیشن میں شکایت پیش کرتے ہوئے اپنی جان کو خطرہ قراردیااورفوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ کھمم رورل کے سرکل انسپکٹر (سی آئی) نے شکایت موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کی جائیں گی۔ پولیس نے واضح کیا ہے کہ معاملے کی جانچ جاری ہے اور الزامات کی تصدیق تفتیش کے بعد ہی ہو سکے گی۔

۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande