وزیر اعلیٰ نے جموں سرینگر قومی شاہراہ کا دورہ کرکے ادھم پور اور رامبن میں صورتحال کا جائزہ لیا۔
جموں, 07 اگست (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعہ کو جموں سرینگر قومی شاہراہ کا دورہ کرکے ادھم پور اور رامبن اضلاع میں شاہراہ کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کے افسران، ضلعی انت
Cm


جموں, 07 اگست (ہ س)۔

جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعہ کو جموں سرینگر قومی شاہراہ کا دورہ کرکے ادھم پور اور رامبن اضلاع میں شاہراہ کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کے افسران، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے حکام سے ملاقات کر کے بحالی کے کاموں اور ٹریفک کی روانی کے بارے میں تفصیلی جانکاری حاصل کی۔

رامبن کے پیڑا علاقے میں ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جموں-سرینگر قومی شاہراہ جموں و کشمیر کی زندگی کی اہم شریان ہے اور فی الحال اس کا کوئی مؤثر متبادل راستہ موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ کو ہر موسم میں قابلِ آمدورفت رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ چند روز قبل وہ خود مغل شاہراہ سے گزرے تھے اور اس کی خستہ حالت کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ متبادل سڑکوں کو بھی بہتر بنایا جانا ضروری ہے، تاہم جموں-سرینگر قومی شاہراہ کی اہمیت اپنی جگہ برقرار ہے۔وزیر اعلیٰ نے این ایچ اے آئی ، محکمہ ٹریفک پولیس، ضلعی سول انتظامیہ اور شاہراہ کی بحالی میں مصروف انجینئروں و کارکنوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی مسلسل محنت اور شبانہ روز کوششوں کی بدولت خراب موسم اور لینڈ سلائیڈنگ کے باوجود شاہراہ کو جلد از جلد بحال کیا جا رہا ہے، جس سے عام لوگوں، مسافروں اور مال بردار گاڑیوں کو بڑی راحت ملی ہے۔

انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ شاہراہ پر بحالی، مرمت اور حفاظتی اقدامات کے کاموں میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ مستقبل میں بارشوں اور قدرتی آفات کے دوران ٹریفک کی معطلی کو کم سے کم کیا جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande