ٹی سی ایس معاملے میں غیر ضمانتی وارنٹ پر گرفتاری، ایم آئی ایم کے کارپوریٹر متین پٹیل 11 اگست تک پولیس تحویل میں
ٹی سی ایس معاملے میں غیر ضمانتی وارنٹ پر گرفتاری، ایم آئی ایم کے کارپوریٹر متین پٹیل 11 اگست تک پولیس تحویل میںاورنگ آباد، 7 اگست (ہ س)۔ مہاراشٹر پولیس نے ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز (ٹی سی ایس) کے ناسک دفتر میں مبینہ جنسی ہراسانی کے مقدمے میں مقامی عدا
ٹی سی ایس معاملے میں غیر ضمانتی وارنٹ پر گرفتاری، ایم آئی ایم کے کارپوریٹر متین پٹیل 11 اگست تک پولیس تحویل میں


ٹی سی ایس معاملے میں غیر ضمانتی وارنٹ پر گرفتاری، ایم آئی ایم کے کارپوریٹر متین پٹیل 11 اگست تک پولیس تحویل میںاورنگ آباد، 7 اگست (ہ س)۔ مہاراشٹر پولیس نے ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز (ٹی سی ایس) کے ناسک دفتر میں مبینہ جنسی ہراسانی کے مقدمے میں مقامی عدالت کی جانب سے جاری غیر ضمانتی وارنٹ پر عمل کرتے ہوئے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (ایم آئی ایم) کے کارپوریٹر متین پٹیل کو جمعرات کی رات گرفتار کر لیا۔ جمعہ کو انہیں ناسک ضلع عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے انہیں 11 اگست تک پولیس تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا۔پولیس کے ایک افسر کے مطابق ناسک کی عدالت نے متین پٹیل کو دو مرتبہ سمن جاری کیے تھے، تاہم انہوں نے دونوں بار عدالت میں حاضر ہو کر جواب نہیں دیا۔ اس کے بعد عدالت نے ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا، جس پر عمل کرتے ہوئے پولیس کی ٹیم نے جمعرات کی شب ان کی رہائش گاہ سے انہیں گرفتار کر لیا۔ پولیس نے گرفتار ملزم کو جمعہ کے روز ناسک ضلع عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے مزید تفتیش کے لیے 11 اگست تک پولیس ریمانڈ منظور کر لیا۔پولیس کے مطابق ناسک میں واقع ٹی سی ایس دفتر میں خواتین ملازمین کے مذہبی جذبات بھڑکانے اور مبینہ جنسی ہراسانی سے متعلق ایک مقدمہ دیولالی پولیس اسٹیشن میں درج ہے۔ اس مقدمے میں ملزمہ ندا خان کو مبینہ طور پر تحفظ فراہم کرنے کے الزام میں متین پٹیل کو بھی ملزم بنایا گیا ہے۔ اسی مقدمے کے سلسلے میں عدالت کی جانب سے دو مرتبہ جاری کیے گئے سمن کی تعمیل نہ ہونے پر غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا تھا، جس پر عمل کرتے ہوئے پولیس نے انہیں گرفتار کیا۔ مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande