
علی گڑھ, 07 اگست (ہ س)۔
علی گڑھ کے چیف ڈیولپمنٹ آفیسر یوگیندر کمار کی صدارت میں کلکٹریٹ میں ضلع سطحی جائزہ کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ضلع بھر کے گؤ شالاؤں، گؤ ونش کے تحفظ اور بنیادی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سی ڈی او نے واضح کیا کہ گؤ تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور آشرموں کے انتظام میں کسی بھی سطح کی لاپروائی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ بڑے گؤشالاؤں کی تعمیر میں تیزی لائی جائے، گؤشالاؤں میں معیاری چارہ، سائیلیج، پینے کے پانی، بجلی، صفائی، سی سی ٹی وی نگرانی اور نگہداشت کے بہتر انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ اس کے ساتھ ہی تمام افسران کو ہر ہفتے کم از کم دو گؤ شالاؤں کا معائنہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔
سی ڈی او نے چراگاہ کی زمین کو تجاوزات سے پاک کرا کے وہاں سبز چارے کی کاشت کرانے، ایم آئی ایس پورٹل پر معلومات بروقت اپ ڈیٹ کرنے اور ضلع کی رینکنگ بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ گاؤ آشرموں میں بنیادی سہولیات کی مسلسل بہتری اور شجرکاری کے تحت لگائے گئے پودوں کی حفاظت بھی یقینی بنائی جائے۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر گودھن حوصلہ پرساد، چیف ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر دیواکر ترپاٹھی سمیت مختلف محکموں کے افسران موجود تھے۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ