مظفرپور میں باگمتی ندی کے پانی کی سطح بڑھنے سے کٹرا بلاک کے نشیبی علاقوں میں سیلاب
مظفر پور، 7 اگست (ہ س)۔ بہار کے مظفر پور ضلع میں باگمتی ندی کے آبی سطح میں اضافہ سے کٹرا بلاک کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل ہو گیا ہے ۔ بکوچی گاؤں کے ایک درجن سے زائد مکانات زیر آب آگئے ہیں، جب کہ بکوچی پرائمری اسکول اور نوادہ سیکنڈری
مظفرپور میں  باگمتی ندی کے پانی کی سطح بڑھنے سے کٹرا بلاک کے نشیبی علاقوں میں سیلاب


مظفر پور، 7 اگست (ہ س)۔ بہار کے مظفر پور ضلع میں باگمتی ندی کے آبی سطح میں اضافہ سے کٹرا بلاک کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل ہو گیا ہے ۔ بکوچی گاؤں کے ایک درجن سے زائد مکانات زیر آب آگئے ہیں، جب کہ بکوچی پرائمری اسکول اور نوادہ سیکنڈری اسکول کے احاطے بھی زیر آب آگئے ہیں، جس سے بچوں کی تعلیم متاثر ہورہی ہے۔پانی کی سطح بڑھنے کی وجہ سے بکوچی گھاٹ پر پونٹون پل پر ٹریفک دوسرے دن بھی درہم برہم رہی۔ حالانکہ کئی لوگوں کو اپنی جان خطرے میں ڈال کر پیپاپل کو عبور کرتے دیکھا گیا۔ ندی کے کنارے سینکڑوں ایکڑ زرعی اراضی بھی زیر آب آگئی ہے۔

نوادہ کے قریب باگمتی ند ی کے موڑ پر کٹاؤ جاری ہے۔ کٹاؤ سے بینی آباد-اورائی مین سڑک کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے مٹی سے بھری بوریاں بچاؤ کے لیے رکھ دی ہیں لیکن یہ انتظام ناکافی ہے۔کچھ دن پہلے ضلع مجسٹریٹ کمار گورو نے سیلاب سے متاثرہ علاقے کا معائنہ کیا اور اہلکاروں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ اس کے باوجود لوگوں کا کہنا ہے کہ پانی کی سطح بڑھنے سے صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے۔سیلاب سے متاثرہ شانتی دیوی اور دیوکالی دیوی نے کہا، جمعرات کی دیر رات سے پانی کی سطح تیزی سے بڑھا ہے۔ ان کے گھروں میں پانی داخل ہو گیا ہے۔ یہاں تک کہ کھانا پکانا بھی مشکل ہو رہا ہے۔ ہمیں انتظامیہ سے جلد راحت کی امید ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande