بلرام پور: سڑک حادثے میں دو نوجوانوں کی موت
بلرام پور، 7 اگست (ہ س)۔ اتر پردیش کے ضلع بلرام پور میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب این ایچ-730 پر پچپیڑوا تھانہ علاقے کے رام نگر گاوں کے قریب کار اور موٹر سائیکل کے درمیان آمنے سامنے زبردست ٹکر ہوگئی۔ اس حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان
جائے حادثہ پر پڑی حادثے کا شکار کار


بلرام پور، 7 اگست (ہ س)۔

اتر پردیش کے ضلع بلرام پور میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب این ایچ-730 پر پچپیڑوا تھانہ علاقے کے رام نگر گاوں کے قریب کار اور موٹر سائیکل کے درمیان آمنے سامنے زبردست ٹکر ہوگئی۔ اس حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوانوں کی موت ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔

پولیس کے مطابق بلرام پور سے بڑھنی کی جانب جا رہی سیاہ رنگ کی کریٹا کار (یو پی 32 این بی 1420) اور بڑھنی سے بلرام پور کی طرف آ رہی ٹی پی ایس اسپورٹ موٹر سائیکل (یو پی 47 اے کے 8591) کے درمیان رام نگر گاوں کے سامنے مرکزی سڑک پر آمنے سامنے ٹکر ہوگئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ موٹر سائیکل سوار راجن سینی ولد آنند سینی عرف چھوٹو مالی، ساکن مالی ٹولہ، ٹیڑھی بازار، کوتوالی نگر، بلرام پور، عمر تقریباً 25 سال، موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اسی طرح موٹر سائیکل پر سوار دوسرے نوجوان جے پرکاش سینی عرف انو سینی ولد کالی پرساد سینی، ساکن مالی ٹولہ، ٹیڑھی بازار، کوتوالی نگر، بلرام پور کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں بھی مردہ قرار دے دیا۔

پچپیڑوا تھانہ انچارج اوم پرکاش نے بتایا کہ کریٹا کار سڑک کنارے الٹ گئی تھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پچپیڑوا پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی شروع کر دی۔ دونوں لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا جا رہا ہے، جبکہ دیگر قانونی کارروائی جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande