تلنگانہ میں آٹو، کیب اور آن لائن ڈیلیوری خدمات غیرمعینہ ہڑتال پر
تلنگانہ میں آٹو، کیب اور آن لائن ڈیلیوری خدمات غیرمعینہ ہڑتال پرحیدرآباد، 07 اگست (ہ س)۔ تلنگانہ بھرمیں عوام کو کل سے آمد و رفت اور آن لائن ڈیلیوری خدمات میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، کیونکہ 16 گاڑی یونینوں پرمشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی
تلنگانہ میں آٹو،کیب اور آن لائن ڈیلیوری خدمات غیرمعینہ مدت کے لیے بند،


تلنگانہ میں آٹو، کیب اور آن لائن ڈیلیوری خدمات غیرمعینہ ہڑتال پرحیدرآباد، 07 اگست (ہ س)۔

تلنگانہ بھرمیں عوام کو کل سے آمد و رفت اور آن لائن ڈیلیوری خدمات میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، کیونکہ 16 گاڑی یونینوں پرمشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی (جے اے سی) نےغیرمعینہ مدت کی ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ جے اے سی کے مطابق ہڑتال کے دوران آٹورکشہ، کیب، لاریوں، اولا، اوبر، ریپیڈو، سویگی، زومیٹو، زیپٹو، انسٹا مارٹ سمیت دیگرایپ پرمبنی ٹرانسپورٹ اورڈیلیوری خدمات بند رہیں گی۔ یونین قائدین کا کہنا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کی گہری غفلت کوختم کرنے اوراپنے مطالبات کی منظوری کے لیے یہ ہڑتال کررہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ حکومت کو متعدد بار یادداشتیں اور درخواستیں پیش کرنے کے باوجود ان کے مسائل کے حل کےلیے کوئی مؤثر اقدام نہیں کیاگیا۔ جے اے سی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اورایپ پرمبنی پلیٹ فارم کمپنیاں مشترکہ طورپرکم از کم بنیادی کرایہ (بیسک فئیر)اورفی کلومیٹروفی منٹ منصفانہ نرخوں کا باضابطہ اعلان کریں تاکہ ایپ پرکام کرنے والے ڈرائیوروں، ڈیلیوری ورکرز اور دیگرگیگ وپلیٹ فارم کارکنوں کومستحکم آمدنی حاصل ہوسکے۔ یونینوں نے تلنگانہ گیگ اینڈ پلیٹ فارم ورکرزرولزکوفوری طور پرنافذ کرنے اورگیگ ورکرزکے لیے ویلفیئربورڈ قائم کرنے کابھی مطالبہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ جے اے سی نے حکومت سے موٹر وہیکل ایگریگیٹر گائیڈلائنز-2025 پرمکمل عمل درآمد اورحکومت کی جانب سے مقررکردہ کم ازکم کرایوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یونینوں کا ایک اہم مطالبہ یہ بھی ہے کہ موٹروہیکلزایکٹ 1988 اورموٹروہیکل ایگریگیٹرگائیڈ لائنز2025 کے مطابق نجی (نان کمرشیل) دوپہیہ، تین پہیہ اورچار پہیہ گاڑیوں کو کمرشیل رجسٹریشن کے بغیرایپ پرمبنی مسافر یا مال برداری خدمات کے لیے استعمال کرنے پرپابندی عائدکی جائے۔ اگر حکومت، یونینوں اورمتعلقہ پلیٹ فارم کمپنیوں کے درمیان کوئی اتفاق رائے نہ ہوا تواس ہڑتال سے تلنگانہ بھرمیں روزمرہ کی آمدورفت،آن لائن فوڈ ڈیلیوری اورگروسری خدمات شدید متاثر ہونے کا امکان ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande