سکریٹری سندیپ سلطانیہ کی گرفتاری کا حکم، توہینِ عدالت کیس میں بیل ایبل وارنٹ جاری
حیدرآباد ،07 اگست (ہ س)۔ تلنگانہ ہائی کورٹ نے توہینِ عدالت کے ایک مقدمے میں ریاستی محکمۂ خزانہ کے سکریٹری سندیپ سلطانیہ کے خلاف بیل ایبل وارنٹ جاری کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کاحکم دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ سال2024 میں جاری کیے گئے اپنے حکم کے مطابق سکن
سکریٹری سندیپ سلطانیہ کی گرفتاری کا حکم، توہینِ عدالت کیس میں بیل ایبل وارنٹ جاری


حیدرآباد ،07 اگست (ہ س)۔ تلنگانہ ہائی کورٹ نے توہینِ عدالت کے ایک مقدمے میں ریاستی محکمۂ خزانہ کے سکریٹری سندیپ سلطانیہ کے خلاف بیل ایبل وارنٹ جاری کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کاحکم دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ سال2024 میں جاری کیے گئے اپنے حکم کے مطابق سکندرآباد کنٹونمنٹ بورڈ کو33.42 کروڑروپے جاری کیے جانے تھے،تاہم عدالتی ہدایات پرعمل نہیں کیا گیا۔ مزید برآں،عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے دونوٹسزکے باوجودسکریٹری سندیپ سلطانیہ نے کوئی جواب داخل نہیں کیا۔جسٹس نے معاملے کوسنجیدگی سے لیتے ہوئےحیدرآباد پولیس کمشنرکوہدایت دی کہ سندیپ سلطانیہ جہاں کہیں بھی موجودہوں،انہیں گرفتار کرکےعدالت میں پیش کیاجائے۔ ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں یہ بھی واضح کیا کہ آئندہ احکامات تک سندیپ سلطانیہ کو مقدمے کی ہرسماعت پرذاتی طورپرعدالت میں حاضرہوناہوگا۔ یہ معاملہ عدالت کے احکامات پرعمل درآمدنہ کرنے سے متعلق توہینِ عدالت کے مقدمے کے تحت زیرِ سماعت ہے، جس کی آئندہ سماعت میں مزید کارروائی متوقع ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande