
علی گڑھ, 07 اگست (ہ س)۔
علی گڑھ ضلع مجسٹریٹ اویناش کمار نے کلکٹریٹ میں منعقدہ جائزہ اجلاس میں ریونیو وصولی کی سست رفتار پر سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے تمام محکموں کو بڑے نادہندگان کے خلاف قرقی کی کارروائی تیز کرنے اور بقایا جات کی جلد وصولی کے احکامات دیے۔
ڈی ایم نے ہدایت دی کہ تمام تحصیلوں میں 10 بڑے نادہندگان کی فہرست عوامی طور پر آویزاں کی جائے اور قرقی کی کارروائی کو کھتونی میں بھی درج کیا جائے۔ اجلاس سے منڈی سکریٹری کی غیر حاضری پر ان کی تنخواہ روکنے کے بھی احکامات جاری کیے گئے۔
جائزہ کے دوران اسٹامپ و رجسٹریشن محکمہ نے 102 فیصد وصولی، جبکہ محکمہ آبکاری نے 91.33 فیصد وصولی کی اطلاع دی۔ تاہم کئی محکموں میں بقایا آر سی اور ریونیو وصولی کی رفتار غیر تسلی بخش پائی گئی، جس پر ڈی ایم نے متعلقہ افسران کو فوری اصلاحی اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔
اجلاس میں آئی جی آر ایس شکایات، ریونیو عدالتوں کے زیر التوا مقدمات اور دیگر محکموں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا، جبکہ افسران کو پرانے مقدمات اور شکایات کے بروقت اور معیاری تصفیے کی ہدایت دی گئی۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ