گروگرام: مفرور گینگسٹر گورو گاڑولی کوجارجیا سے ڈی پورٹ کرکے بھارت لایا گیا
گروگرام، 4 اگست (ہ س)۔ ہریانہ اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے منظم جرائم کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ گینگسٹر کوشل چودھری کے سالے گورو گاڑولی کو جارجیا سے ڈی پورٹ کرا کے بھارت پہنچنے پر ہوائی اڈے سے گرفتار کر لیا۔ گورو گزشتہ تین برس
گروگرام: مفرور گینگسٹر گورو گاڑولی کوجارجیا سے ڈی پورٹ کرکے بھارت لایا گیا


گروگرام، 4 اگست (ہ س)۔ ہریانہ اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے منظم جرائم کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ گینگسٹر کوشل چودھری کے سالے گورو گاڑولی کو جارجیا سے ڈی پورٹ کرا کے بھارت پہنچنے پر ہوائی اڈے سے گرفتار کر لیا۔ گورو گزشتہ تین برس سے مفرور تھا اور اس کے خلاف قتل کی کوشش، بھتہ خوری، فائرنگ اور دیگر سنگین جرائم کے دو درجن سے زائد مقدمات درج ہیں۔

پولیس کے مطابق گورو سال 2023 میں جعلی پاسپورٹ کے ذریعے بھارت سے فرار ہو گیا تھا۔ اس نے سہیل یادو کے نام سے حاصل کیے گئے پاسپورٹ پر لکھنؤ سے دبئی کا سفر کیا اور بعد میں جارجیا میں مقیم ہو گیا۔ اسے 14 اکتوبر 2022 کو عدالت نے اشتہاری مجرم قرار دیا تھا۔

تحقیقات کے مطابق گورو جارجیا میں رہتے ہوئے اپنے بہنوئی کوشل چودھری کے جرائم پیشہ نیٹ ورک کو چلا رہا تھا اور بیرونِ ملک سے مجرمانہ سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ اس پر پنجابی گلوکاروں کو دھمکیاں دینے اور ان پر فائرنگ کی سازش رچنے کے الزامات بھی ہیں۔ایس ٹی ایف کے آئی جی بی ستیش بالن نے بتایا کہ مختلف قومی اور بین الاقوامی ایجنسیوں کے تعاون سے ملزم کا سراغ لگایا گیا۔ ڈی پورٹیشن کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد جیسے ہی وہ بھارت پہنچا، ایس ٹی ایف نے اسے ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گورو گاڑولی سے تفتیش جاری ہے اور امید ہے کہ اس سے بیرونِ ملک چھپے دیگر گینگسٹروں اور ان کے جرائم پیشہ نیٹ ورک سے متعلق اہم معلومات حاصل ہوں گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande