
لکھنؤ،4 اگست (ہ س)۔ اتر پردیش قانون ساز اسمبلی کے مانسون اجلاس کے دوسرے دن منگل کو وزیر خزانہ سریش کھنہ نے وقفہ صفر کے دوران اپوزیشن اراکین کے زبردست ہنگامہ کے درمیان مالی سال 2026-27 کا ضمنی بجٹ پیش کیا۔ انہوں نے 59,019.54 کروڑ روپے کا ضمنی بجٹ مانگ (اضافی بجٹ) پیش کیا۔ اس بجٹ میں مرکزی حکومت کی جانب سے 11,240.97 کروڑروپے کی مدد کا حصہ شامل ہوگا۔
اس دوران اسمبلی اسپیکر ستیش مہانا بار بار اپوزیشن ارکان کو اپنی نشستوں پر بیٹھنے اور بحث میں حصہ لینے کی اپیل کرتے رہے لیکن اپوزیشن ارکان نے نعرے بازی جاری رکھی ۔ اس دوران جب وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بولنے کے لیے کھڑے ہوئے تو اپوزیشن ارکان نے ہنگامہ آرائی مزید تیز کردی۔ اپوزیشن ارکان شدید نعرے بازی کرتے رہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپوزیشن پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نہ تو ایوان کے وقار کا خیال رکھتی ہے اور نہ ہی آئینی اقدار کی پاسداری کر رہی ہے۔
آج، ایوان میں اپوزیشن اراکین کے ہنگامے کے درمیان، ریاستی حکومت نے مالی سال 2026-27 کے لیے کل 59,019.54 کروڑ روپے کا ایک ضمنی بجٹ مانگ (اضافی بجٹ) پیش کیا۔ اس بجٹ میں مرکزی حکومت کی جانب سے 11,240.97 کروڑ روپے کا تعاون شامل ہے۔ مرکز سے ملنے والی رقم کی کٹوتی کے بعد، ریاستی حکومت کے خزانے (کنسولیڈیٹڈ فنڈ) پر 47,778.57 کروڑ روپے کا خالص مالی بوجھ پڑے گا۔ ان اخراجات کا انتظام حکومت ٹیکس اور غیر ٹیکس سے ہونے والی اپنی آمدنی طے اہداف کو پورا کرکے اور فضول (غیر پیداواری) اخراجات کو کم کرکے کرے گی۔
وزیر خزانہ سریش کھنہ نے ضمنی بجٹ پیش کیا
مالی سال 2026-27 کے لیے پیش کیے گئے ضمنی بجٹ میں، ریاستی حکومت نے صنعتی ترقی، بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے شعبے پر خصوصی توجہ دی ہے۔ صنعتی ترقی اور بھاری صنعتوں کو سب سے زیادہ حصہ فراہم کیا گیاہے، جس کے تحت بھاری اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے محکمے کے لیے 1,30,301.92 لاکھ روپے ریونیو بجٹ اور20,905.88 کروڑ روپے کا بھاری کیپٹل بجٹ منظور کیا گیا ہے۔ اس کےعلاوہ ہینڈلوم اور ٹیکسٹائل کی صنعتوں کے لیے 1,502.79 لاکھ روپے ، ریونیو کے لیےمختص کیے گئے ہیں اور 12,500.00 لاکھ سرمائے کے اخراجات کے لیے مختص کیے گئے ہیں، جب کہ پرنٹنگ اور اسٹیشنری میں سرمایہ جاری کاموں کے لیے 2,350.00 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
دیہی ترقی اور بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے دیہی ترقی کے محکمے کو 8,103.51 لاکھ روپے کے ریونیو اور 14,18,471.95 لاکھ روپے کا کیپٹل بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ توانائی کے شعبے (بجلی کے نظام) کے لیے مجموعی طور پر 7,02,227.00 لاکھ روپے ریونیو ہیڈ کے تحت اور 40,000.00 لاکھ روپے کیپٹل ہیڈ کے تحت مختص کیے گئے ہیں۔ محکمہ پنچایتی راج کو مقامی اداروں اور علاقائی ترقی کو فروغ دینے کے لیے 15,633.00 لاکھ روپے کا ریونیو بجٹ اور 13,998.00 لاکھ روپے کا کیپٹل بجٹ فراہم کیا گیا ہے۔
زراعت اور متعلقہ شعبوں کے لیے ضروری فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ محکمہ زراعت کو ریونیو کے لیے 13,237.76 لاکھ روپے ریونیو اور 15,900.00 لاکھ روپے کیپٹل بجٹ کے تحت مختص کیے گئے ہیں۔ باغبانی اور خوراک کی ڈبہ بندی کے محکمے نے 24,480.37 لاکھ روپے ریونیو اور 1,005.02 لاکھ روپے کیپٹل بجٹ مختص کیے ہیں۔
مویشی پروری کے محکمہ کے لیے 2,497.84 لاکھ روپے کا ریونیو بجٹ اور 4,486.66 لاکھ روپے کا کیپٹل بجٹ، ڈیری ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے لیے 20,425.10 لاکھ روپے کا ریونیو بجٹ، محکمہ ماہی پروری کے لئے 300.00 لاکھ روپے کا ریونیو بجٹ اور 600.00 لاکھ روپے کا کیپٹل بجٹ اور زمین کی ترقی اور آبی وسائل محکمہ کو 200.00 لاکھ روپے کا ریونیو بجٹ منظور کیاگیا ہے۔
صحت کی دیکھ بھال کے لیے اضافی فنڈز کی فراہمی
اس ضمنی بجٹ میں میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ڈویژن کے لیے ریونیو ہیڈ کے تحت 10.00 لاکھ روپے اور کیپٹل ہیڈ کے تحت 10.00 لاکھ روپے تجویز کئے گئے ہیں۔ ایلوپیتھی میڈیکل ڈویژن کو سب سے زیادہ حصہ ملا، جس میں 110,000.00 لاکھ روپے ریونیو ہیڈ کے تحت مختص کیے گئے اور کیپٹل ہیڈ کے تحت 9,600.00 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
آیورویدک اور یونانی میڈیسن ڈویژن کے لیے، 25.00 لاکھ روپے ریونیو ہیڈ کے تحت اور 2,300.00 لاکھ کیپٹل ہیڈ کے تحت مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ، خاندانی بہبود ڈویژن کے لیے ریونیو ہیڈ کے تحت 70,425.00 لاکھ روپے اور ریونیو ہیڈ کے تحت 2,015.00 لاکھ اور پبلک ہیلتھ ڈویژن کے لیے کیپٹل ہیڈ کے تحت 4,050.00 لاکھ کی منظوری دی گئی ہے۔
تعلیم اور ثقافت کی ترقی پر خصوصی توجہ یوگی حکومت نے آج ایوان میں پیش کیے گئے ضمنی بجٹ میں تعلیم اور ثقافت کی ترقی پر بھی خصوصی توجہ دی ہے۔ ضمنی بجٹ میں تکنیکی تعلیم کے لیے 521.14 کروڑ روپے، اسکولی تعلیم کے لیے 351.25 کروڑ روپے اور ثانوی تعلیم کے لیے 74.50 کروڑ روپے کے فنڈز کو منظوری دی گئی ہے۔
اسی طرح، اعلیٰ تعلیم کے لیے 5.00 کروڑ، پیشہ ورانہ تعلیم کے لیے 1.98 کروڑ اور محکمہ ثقافت کی مختلف تقریبات اور اسکیموں کے لیے 2.43 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اسی طرح تمام بڑے محکموں کے منصوبوں کو جاری رکھنے کے لیے اضافی فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد