
نئی دہلی، 04 اگست (ہ س)۔ہندوستان کی ٹیلی مواصلات سے متعلق انضباطی اتھارٹی (ٹرائی ) کے ذریعہ جون میں احمد آباد سے گاندھی دھام ریل روٹ (گجرات ایل ایس اے ) پر کئے گئے موبائل نیٹ ورک کے معیار کی جائزے میں جیو اور ایئرٹیل اوول رہا۔
ٹرائی نے کہا کہ اس ٹیسٹ میں کوریج، کال ڈراپ کی شرح، کال سیٹ اپ کامیابی کی شرح، ڈیٹا ڈاو¿ن لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار جیسے اہم معیارات کا اندازہ لیا گیا۔ یہ ٹیسٹ 30 جون کو احمد آباد سے گاندھی دھام تک کیا گیا تھا، جس میں تقریباً 300 کلومیٹر کے روٹ کا احاطہ کیا گیا تھا۔ اس میں ویرمگام جنکشن، دھرانگدھرا جنکشن، ہلود، ساماکھیالی جنکشن اور بھچاو¿ جیسے اسٹیشن شامل رہے ۔
رپورٹ کے مطابق، کوریج گیپ کے لحاظ سے، ایئرٹیل کے 909، بی ایس این ایل کے 3904 میں، جیو کے 361 میں اورووڈافون - آئیڈیا کے 522 سیمپل میں کمزور سگنل درج کیا گیا۔ کال ڈراپ کی شرح کے لحاظ سے ایئرٹیل ، جیو اور ووڈافون - آئیڈیا کے صفر کال ڈراپ درج ہوئے ، جبکہ بی ایس این ایل کے سات کال ڈراپ درج کئے گئے۔
ڈیٹا ڈاو¿ن لوڈ کی رفتار میں جیو سب سے آگے رہا، جس کی اوسط رفتار 134.73 ایم بی پی ایس رہی۔ ایئرٹیل کی اوسط ڈ او¿ن لوڈ اسپیڈ 64.47 ایم بی پی ایس، ووڈافون-آئیڈیا کی 23.44ایم بی پی ایس اوربی ایس این ایل کی 18.52ایم بی پی ایس رہی ۔ اپ لوڈ اسپیڈ کے معاملے میں جیو 14.93ایم بی پی ایس، ایئرٹیل13.32 ایم بی پی ایس، ووڈافون - آئیڈیا 11.48 ایم بی پی ایس اور بی ایس این ایل 7.64 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد