جہاز سازی کو فروغ دینے کے لیے 24,736 کروڑ کا منصوبہ، 25 ہزار کروڑ کا میری ٹائم فنڈ قائم
نئی دہلی، 4 اگست (ہ س)۔ مرکزی حکومت نے ہندوستانی شپ یارڈز کو عالمی سطح پرمسابقتی بنانے اور ہندوستان کو ایک عالمی جہاز سازی کا مرکز بنانے میں مدد کرنے کے لئے 24,736 کروڑ روپے کی جہاز سازی کی مالی امداد کی اسکیم (ایس بی ایف اے ایس ) کو لاگو کیا ہے۔ 2
SHIPBUILDING-SONOWAL-MARITIME


نئی دہلی، 4 اگست (ہ س)۔ مرکزی حکومت نے ہندوستانی شپ یارڈز کو عالمی سطح پرمسابقتی بنانے اور ہندوستان کو ایک عالمی جہاز سازی کا مرکز بنانے میں مدد کرنے کے لئے 24,736 کروڑ روپے کی جہاز سازی کی مالی امداد کی اسکیم (ایس بی ایف اے ایس ) کو لاگو کیا ہے۔ 25,000 کروڑ کا میری ٹائم ڈیولپمنٹ فنڈ (ایم ڈی ایف) بھی قائم کیا گیا ہے تاکہ جہاز سازی اور سمندری شعبوں کو طویل مدتی مالی مدد فراہم کی جا سکے۔

مرکزی بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے وزیر سربانند سونووال نے منگل کو راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں کہا کہ ایس بی ایف اے ایس کو ہندوستانی شپ یارڈز کو درپیش لاگت کے مقابلہ کے چیلنجوں کو کم کرنے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔ اسکیم کے آپریشنل رہنما خطوط 26 دسمبر 2025 کو جاری کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 25,000 کروڑ روپے کے میری ٹائم ڈیولپمنٹ فنڈ میں 20,000 کروڑ کا میری ٹائم انویسٹمنٹ فنڈ (ایم آئی ایف) اور 5,000 کروڑ روپے کا سودی ترغیب فنڈ ( آئی آئی ایف) شامل ہے۔ مرکزی حکومت کے پاس ایم آئی ایف میں 49 فیصد حصہ داری ہوگی، جو سمندری شعبے میں ایکویٹی سرمایہ کاری کو فروغ دے گی۔ آئی آئی ایف شپ یارڈز کے لیے قرض کی مو¿ثر لاگت کو کم کرنے میں بھی مدد کرے گا۔ فنڈ کے رہنما خطوط 20 فروری 2026 کو جاری کیے گئے تھے، جبکہ ایس بی آئی وینچرز لمیٹڈ کو 26 مئی 2026 کو ایم آئی ایف کا فنڈ مینیجر مقرر کیا گیا تھا۔

سونووال نے کہا کہ نیشنل شپ بلڈنگ مشن (این ایس بی ایم) کا قیام جہاز سازی کی اسکیموں کے موثر نفاذ کی نگرانی کے لیے کیا گیا ہے۔ یہ بین وزارتی ادارہ جہاز سازی کی مالی امداد کی اسکیم اور جہاز سازی کی ترقی کی اسکیم کے نفاذ کی نگرانی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ شپ بلڈنگ ڈیولپمنٹ اسکیم کے تحت آندھرا پردیش، گجرات اور تمل ناڈو میں گرین فیلڈ شپ بلڈنگ کلسٹرس تیار کرنے کی تجاویز کو اصولی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، ملک میں موجود مختلف شپ یارڈز میں صلاحیت کو بڑھانے کے لیے براو¿ن فیلڈ کے تین منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande