آئی ایس آئی کے حمایت یافتہ دو دہشت گرد ماڈیول بے نقاب، پنجاب میں ریلوے ٹریک کو نشانہ بنانے کی سازش ناکام، 9 گرفتار
چنڈی گڑھ، 4 اگست (ہ س)۔ پنجاب پولیس نے امرتسر میں کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کی مبینہ سرپرستی میں سرگرم دو دہشت گردماڈیول کا پردہ فاش کیا ہے۔ اس کارروائی میں چار نابالغوں سمیت مجموعی طور پر نو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
آئی ایس آئی کے حمایت یافتہ دو دہشت گرد ماڈیول بے نقاب، پنجاب میں ریلوے ٹریک کو نشانہ بنانے کی سازش ناکام، 9 گرفتار


چنڈی گڑھ، 4 اگست (ہ س)۔ پنجاب پولیس نے امرتسر میں کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کی مبینہ سرپرستی میں سرگرم دو دہشت گردماڈیول کا پردہ فاش کیا ہے۔ اس کارروائی میں چار نابالغوں سمیت مجموعی طور پر نو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے تین غیر قانونی پستول، نو زندہ کارتوس اور پٹرول سے بھری چار بوتلیں برآمد کی ہیں۔پنجاب پولیس کے ڈائریکٹر جنرل پولیس گورو یادو نے منگل کو بتایا کہ گرفتار ملزمان بیرونِ ملک موجود آئی ایس آئی ہینڈلرز کے رابطے میں تھے اور ان ہی کی ہدایات پر کام کر رہے تھے۔ ان نوجوانوں کو دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے تیار کیا جا رہا تھا۔ انہیں سکیورٹی تنصیبات کی ریکی، غیر قانونی اسلحہ جمع کرنے اور پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کو متاثر کرنے جیسے کام سونپے گئے تھے۔

پولیس کے مطابق تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ملزمان نے ریلوے ٹریک کی نگرانی کے لیے خفیہ طور پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے تھے۔ ان کیمروں سے ریکارڈ ہونے والی ویڈیو مبینہ طور پر بیرونِ ملک موجود آئی ایس آئی ہینڈلرز کو بھیجی جاتی تھی تاکہ حساس سرگرمیوں پر نظر رکھی جا سکے۔

تقریباً ایک ماہ قبل امرتسر-دہلی ریلوے ٹریک پر اوور ہیڈ الیکٹریفکیشن (او ایچ ای) کے ایک پول پر نصب سی سی ٹی وی کیمرہ ملا تھا۔ کیمرے کو بجلی فراہم کرنے کے لیے وہاں سولر پینل بھی نصب کیا گیا تھا۔ تفتیش کے دوران کیمرے کے سم سلاٹ سے ایک سم کارڈ برآمد ہوا، جو گوردیو کے نام پر رجسٹرڈ تھا۔ اسی بنیاد پر پولیس نے گوردیو کو گرفتار کیا، جس کے بعد پورے نیٹ ورک کا سراغ ملا۔

حکام کے مطابق امرتسر کے موہکم پورہ، ایئرپورٹ اور سی ڈویژن تھانوں میں الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ نیٹ ورک کے دیگر ارکان کی شناخت کی جا رہی ہے، جبکہ ان کے ملکی و غیر ملکی روابط، مالی معاونت کے ذرائع اور بیرونِ ملک سے ملنے والی فنڈنگ کی بھی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس یہ بھی جانچ کر رہی ہے کہ آیا گرفتار ملزمان کسی دوسری دہشت گردانہ سازش یا واردات میں بھی ملوث رہے ہیں یا نہیں۔ امرتسر کمشنریٹ پولیس نے واضح کیا ہے کہ ریاست کی سلامتی سے کھیلنے والے کسی بھی عنصر کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande