راشٹرپتی بھون کا امرت اُدھیان 16 اگست سے عوام کے لیے کھلے گا، داخلہ کیلئے صرف آن لائن بکنگ
نئی دہلی، 4 اگست (ہ س)۔ راشٹرپتی بھون میں واقع امرت اُدھیان کا موسمِ گرما کا سالانہ عوامی دورہ 16 اگست سے 15 ستمبر تک جاری رہے گا۔ اس دوران باغ روزانہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک عوام کے لیے کھلا رہے گا، جبکہ آخری داخلہ شام 5 بجے تک دیا جائے گا۔ دیک
راشٹرپتی بھون کا امرت اُدھیان 16 اگست سے عوام کے لیے کھلے گا، داخلہ کیلئے صرف آن لائن بکنگ


نئی دہلی، 4 اگست (ہ س)۔ راشٹرپتی بھون میں واقع امرت اُدھیان کا موسمِ گرما کا سالانہ عوامی دورہ 16 اگست سے 15 ستمبر تک جاری رہے گا۔ اس دوران باغ روزانہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک عوام کے لیے کھلا رہے گا، جبکہ آخری داخلہ شام 5 بجے تک دیا جائے گا۔ دیکھ بھال کے کام کی وجہ سے ہر پیر کو باغ بند رہے گا۔

راشٹرپتی بھون کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 29 اگست کو قومی یومِ کھیل کے موقع پر کھلاڑیوں اور 5 ستمبر کو یومِ اساتذہ کے موقع پر اساتذہ کے لیے خصوصی داخلے کا انتظام کیا گیا ہے۔

زائرین کا داخلہ اور اخراج نارتھ ایونیو روڈ کے قریب واقع گیٹ نمبر 35 سے ہوگا۔ امرت اُدھیان میں داخلہ مفت ہوگا، تاہم اس کے لیے صرف آن لائن پیشگی بکنگ لازمی ہوگی۔ خواہش مند افراد راشٹرپتی بھون کی ویب سائٹ پر جا کر اپنا سلاٹ بک کر سکیں گے۔ کسی بھی دن کی بکنگ اس سے ایک دن پہلے صبح 10 بجے بند کر دی جائے گی، جبکہ موقع پر بکنگ کی کوئی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔

زائرین اپنے ساتھ موبائل فون، الیکٹرانک چابیاں، پرس، ہینڈ بیگ، پانی کی بوتل، شیر خوار بچوں کی دودھ کی بوتل اور چھتری لے جا سکیں گے۔ ان کے علاوہ کسی اور چیز کو اندر لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔زائرین کی سہولت کے لیے پینے کے پانی، ابتدائی طبی امداد، بارش سے بچاؤ کی جگہ اور بیت الخلا کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ سنٹرل سیکریٹریٹ میٹرو اسٹیشن سے امرت اُدھیان کے داخلی دروازے تک ہر 30 منٹ بعد صبح 9:30 بجے سے شام 6 بجے تک مفت شٹل بس سروس بھی چلائی جائے گی۔دورے کے دوران لوگ بال واٹیکا، پلومیریا گارڈن، برگد اُپون، بونسائی گارڈن، بیبلنگ بروکس، سینٹرل لان، لانگ گارڈن اور سرکیولر گارڈن سمیت متعدد خوبصورت مقامات کی سیر کر سکیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande