
نئی دہلی، 4 اگست (ہ س)۔ وزیراعظم نریندر مودی نے آج صبح ایکس پر ایک سُبھاشِتم شیئر کیا۔ انہوں نے اس سُبھاشِتم کے ذریعے مسلسل کوشش اور لگن سے صلاحیت کو مزید نکھارنے پر روشنی ڈالی۔
وزیراعظم مودی نے ایکس پر سنسکرت کا ایک سُبھاشِتم شیئر کیا جس کا مطلب یہ ہے کہ اس دنیا میں علم سے زیادہ تزکیہ کرنے والی کوئی دوسری شئے نہیں ہے۔ کرم یوگ یا سادھنا کے ذریعے جس شخص کا باطن اچھی طرح پاک ہو گیا ہے، وہ سادھک وقت آنے پر اس اعلیٰ علم کو خود اپنے اندر اور اپنی روح میں محسوس کر لیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلسل کوشش اور لگن سے صلاحیت نکھرتی ہے۔ آج ہمارے نوجوان بھی انہی خوبیوں کو اپنا رہے ہیں اور دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ علم سے زیادہ تزکیہ فراہم کرنے والی شئے نہیں ہے۔ خود کا تزکیہ کرنے والا یوگی وقت کے ساتھ اسے اپنے اندر ہی حاصل کر لیتا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد