
نئی دہلی، 4 اگست(ہ س)۔ لوک سبھا میں اپوزیشن کے ہنگامے اور نعرے بازی کی وجہ سے منگل کو سوال و جواب کا قفہ نہیں چل سکا اور اسپیکر اوم برلا نے ایوان کی کارروائی کو دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دیا۔
جیسے ہی ایوان کا اجلاس دن بھر کے لیے شروع ہوا، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے اراکین سے اپیل کی کہ وہ سوالیہ وقفہ کو آسانی سے چلنے دیں اور ایوان کی کارروائی میں تعاون کریں۔ تاہم اپوزیشن اراکین نے 20 جولائی کو پارلیمنٹ مارچ کے دوران طلبہ مظاہرین پر پولیس کی کارروائی کے خلاف احتجاج میں وزیر داخلہ جواب دو سمیت نعرے بازی جاری رکھی۔
مسلسل ہنگامہ آرائی کے درمیان اسپیکر نے کہا کہ پارلیمنٹ جمہوریت کا اعلی ترین فورم ہے، جو بحث و مباحثے کے لیے ہے۔ ”ایوان نعروں کا اسٹیج نہیں ہے۔ ایوان میں بحث کرنا اراکین پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے۔ نعروں سے لوگوں کی توقعات پوری نہیں ہوں گی۔ میں سب کو بحث کے لیے وقت دوں گا۔ “
اس کے باوجود، اپوزیشن اراکین کے ہنگامہ آرائی جاری رکھنے اور سوال و جواب کا وقفہ میں رکاوٹ ڈالنے کی وجہ سے اسپیکر نے لوک سبھا کی کارروائی کو دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دیا ۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی