پارلیمنٹ احاطہ میں اپوزیشن کا احتجاج: لوگ بی جے پی سے تنگ آچکے ہیں۔ پرینکا گاندھی
نئی دہلی، 4 اگست(ہ س)۔ منگل کو پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران کانگریس، سماج وادی پارٹی، آر جے ڈی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ نے رام مندر میں چڑھاوا چوری کے معاملہ میںکارروائی کولیکر پارلیمنٹ ہاوس احاطہ میں احتجاج کیا۔ حزب اختلاف
احتجاج


نئی دہلی، 4 اگست(ہ س)۔ منگل کو پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران کانگریس، سماج وادی پارٹی، آر جے ڈی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ نے رام مندر میں چڑھاوا چوری کے معاملہ میںکارروائی کولیکر پارلیمنٹ ہاوس احاطہ میں احتجاج کیا۔ حزب اختلاف کے اراکین پارلیمنٹ نے مرکزی حکومت اور بی جے پی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے جوابدہی کا مطالبہ کیا۔

کانگریس ایم پی پرینکا گاندھی واڈرا، سماج وادی پارٹی کے رہنما رام گوپال یادو، دھرمیندر یادو، اودھیش پرساد، آر جے ڈی کے ایم پی منوج جھا، سنجے یادو، کانگریس کے رہنما سید ناصر حسین، کرم ویر بودھ سمیت کئی اپوزیشن ممبران پارلیمنٹ پارلیمنٹ ہاوس احاطہ میں احتجاج میں شامل ہوئے۔

احتجاج کے دوران، آر جے ڈی کے رکن پارلیمنٹ منوج جھا نے ایک پوسٹر اٹھایا ہواتھاجس پر لکھا تھا، بھاجپا نے کیا رام کا اپمان ، دان چوری پر کب دوگے بیان۔ کئی ممبران پارلیمنٹ نے چندا چور گدی چھوڑ لکھے ہوئے پوسٹر بھی دکھائے۔ ایک بڑا پوسٹر تھامے کانگریس ممبران پارلیمنٹ نے پوچھا، امت شاہ پارلیمنٹ سے کیوں لاپتہ ہیں؟

حزب اختلاف کے اراکین پارلیمنٹ نے علامتی طور پر پارلیمنٹ احاطہ میں ایک چندہ بکس بھی رکھاتھا، جس میں کئی اراکین پارلیمنٹ نے احتجاجاچندے بھی دیے۔ احتجاج کے دوران شرم کرو کے نعرے بھی لگائے گئے اور حکومت سے رام مندر کے چڑھاوا چوری میں مبینہ گڑبڑی کا جواب دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

اس دوران ، مدھیہ پردیش کے دتیا اور بہار کے بانکی پور میں اسمبلی ضمنی انتخابات میں بی جے پی کی شکست پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ ملک کے لوگ اب بھارتیہ جنتا پارٹی سے تنگ آچکے ہیں اور ضمنی انتخابات کے نتائج اس کا آغاز ہیں۔

اس سے قبل پارلیمنٹ ہاو¿س میں انڈیا الائنس کے فلور لیڈروں کی میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں کانگریس کے صدر ملیکارجن کھڑگے، لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی، کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش، رندیپ سنگھ سرجے والا اور اتحاد کے دیگر سینئر رہنماو¿ں نے شرکت کی۔ اجلاس میں پارلیمنٹ کے اندر اپوزیشن کی حکمت عملی اور مختلف مسائل پر مزید کارروائی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande