
نئی دہلی، 4 اگست (ہ س): وزیراعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور دیگر رہنماؤں نے منگل کو پدوچیری کے وزیراعلیٰ این رنگاسوامی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ این رنگاسوامی کی تجربہ کار اور ترقی پر مبنی قیادت سے پدوچیری کے عوام کو فائدہ پہنچا ہے۔ وزیراعظم نے ان کی طویل اور صحت مند زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
برلا نے ایکس پر لکھا، پدوچیری کے وزیراعلیٰ این رنگاسوامی کو سالگرہ کی مبارکباد۔ آپ کی اچھی صحت، خوشی اور طویل و اطمینان بخش زندگی کے لیے نیک خواہشات۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ این رنگاسوامی پدوچیری کی ترقی کے سفر کو مزید مضبوط بنانے اور عوام کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم کوششیں کر رہے ہیں۔ سنگھ نے ان کی اچھی صحت اور درازیٔ عمر کی دعا کی۔
مرکزی وزیر زراعت و کسان بہبود شیوراج سنگھ چوہان اور پارلیمانی و اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے بھی رنگاسوامی کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد