
نئی دہلی، 04 اگست (ہ س)۔ بھارت نے منگل کو کہا کہ اس کے اور میانمار کے درمیان بعض سرحدی علاقوں کا معاملہ ابھی تک طے نہیں ہو سکا ہے اور اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان بات چیت جاری ہے۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے منی پور کے قریب میانمار کے ساتھ علاقوں کے تبادلے سے متعلق خبروں پر ردِعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا، دونوں ممالک کی سرحد پر کچھ ایسے علاقے ہیں جن کا ابھی تک تصفیہ نہیں ہوا ہے اور ان مخصوص علاقوں کے حوالے سے دونوں فریقوں کے درمیان بات چیت جاری ہے۔
قابلِ ذکر ہے کہ لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں وزارتِ خارجہ پہلے ہی واضح کر چکی ہے کہ بھارت اور میانمار کے درمیان کوئی سرحدی تنازعہ موجود نہیں ہے۔ تاہم، منی پور کے علاقے میں بھارت-میانمار سرحد پر نو غیر حل شدہ سرحدی ستون (بی پی) موجود ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد