ملک کے شمال مشرقی خطے میں اگلے دو دنوں کے دوران بھاری بارش کے امکانات
نئی دہلی، 04 اگست (ہ س)۔ ملک کے شمال مشرقی خطے کے مختلف علاقوں میں اگلے دو دنوں کے دوران بھاری بارش ہونے کے امکانات ہیں۔ دہلی-این سی آر میں بھی کہیں کہیں اگلے دو تین دنوں تک ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا اندازہ ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئ
بارش کی علامتی تصویر


نئی دہلی، 04 اگست (ہ س)۔

ملک کے شمال مشرقی خطے کے مختلف علاقوں میں اگلے دو دنوں کے دوران بھاری بارش ہونے کے امکانات ہیں۔ دہلی-این سی آر میں بھی کہیں کہیں اگلے دو تین دنوں تک ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا اندازہ ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق دہلی-این سی آر میں بدھ کو صبح سے دوپہر کے درمیان کئی مقامات پر ہلکی بارش اور کچھ مقامات پردرمیانی بارش ہونے کے امکانات ہیں۔ دہلی میں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 34-32 ڈگری سیلسیس اور 25-22 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ جمعرات اور جمعہ کو بھی یہی صورتحال رہنے کے امکانات ہیں۔ چھ اگست کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33-31 ڈگری سیلسیس جبکہ 7 اگست کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34-32 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ڈی کے مطابق اگلے 2 دنوں کے دوران شمال مشرق اور اس سے ملحقہ مشرقی ہندوستان میں کچھ مقامات پر اور اس کے بعد کے 5 دنوں تک کچھ مقامات پر بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران سکم، آسام اور میگھالیہ کے کچھ مقامات پر بہت زیادہ بھاری بارش (21 سینٹی میٹر) ہونے کا امکان ہے۔ کیرالہ، ساحلی اور جنوبی اندرونی کرناٹک میں بھی اگلے تین دنوں کے دوران بھاری بارش ہونے کا اندازہ ہے۔

شمال مغربی ہندوستان، وسطی ہندوستان، مشرقی ہندوستان، شمال مشرقی ہندوستان اور مغربی ہندوستان کے الگ الگ علاقوں میں آئندہ 6-5 دنوں کے دوران کہیں بھاری بارش اور کہیں بہت زیادہ بھاری بارش ہونے کے امکانات ہیں۔ اسی دوران الگ الگ علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وسطی مہاراشٹر میں بہت زیادہ بھاری بارش (21 سینٹی میٹر)، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، پنجاب، میگھالیہ، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم، جھارکھنڈ، ساحلی کرناٹک، کیرالہ، جنوبی اندرونی کرناٹک، تلنگانہ میں بھی بہت زیادہ بارش (20-12 سینٹی میٹر)، مغربی اتر پردیش، چھتیس گڑھ، سوراشٹرا، ہریانہ، مغربی مدھیہ پردیش، گوا، اروناچل پردیش، گنگا کے میدانی علاقوں والے مغربی بنگال، اڈیشہ، بہار، تمل ناڈو، شمالی اندرونی کرناٹک، ساحلی آندھرا پردیش میں بھاری بارش (11-7 سینٹی میٹر) درج کی گئی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande