
نئی دہلی، 4 اگست (ہ س)۔ اپوزیشن ارکان کے مسلسل احتجاج کے درمیان لوک سبھا نے منگل کو تخصیص (نمبر 3)کا بل 2026 کو صوتی ووٹ سے منظور کرلیا۔ اس کے ساتھ ہی لوک سبھا کی کارروائی جمعرات 5 اگست کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔
مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے منگل کو لوک سبھا میں تخصیص (نمبر 3)کا بل، 2026 پیش کیا۔ اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ کے نعرے کے باوجود ایوان نے بل پر غور کیا اور اسے صوتی ووٹ سے منظور کر لیا۔ اس کے فوراً بعد پریذائیڈنگ آفیسر دلیپ سائکیا نے ایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی۔
لوک سبھا کے ذریعہ منظور ہونے والے اس بل کا مقصد 31 مارچ 2023 کو ختم ہونے والے مالی سال 2022تا2023 کے دوران کچھ خدمات پر منظور شدہ رقم سے زیادہ خرچ کی گئی کسی بھی رقم کو ہندوستان کے متفقہ فنڈ سے نکالنے کی اجازت دینا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی