
حیدرآباد، 4 اگست (ہ س)۔ برکس اینٹی کرپشن ورکنگ گروپ(اے سی ڈبلیوجی) کی دوروزہ کانفرنس کاحیدرآباد میں آغازہوا۔ میٹنگ میں اثاثوں کی بازیابی پربرکس ایکسپرٹ نیٹ ورک کا دوسرااجلاس تھا۔ مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے،رچنا شاہ، سکریٹری محکمہ تعلیم وتربیت، حکومت ہند،جوافتتاحی سیشن میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک تھیں۔ انھوں نے مفرورمجرموں کاسراغ لگانے،حوالگی میں سہولت فراہم کرنے،چوری شدہ اثاثوں کی بازیابی،اورمجرموں کی سرحد پارنقل وحرکت اورغیر قانونی فنڈزکو مکمل طورپربند کرنے کے لیے مضبوط تعاون پرزوردیا۔انہوں نے کہا کہ بدعنوانی پائیداراورجامع ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ کوئی بھی ملک بدعنوانی کے چیلنج سے محفوظ نہیں اورکوئی بھی ملک تنہااس پرقابونہیں پاسکتا۔انہوں نے غیرقانونی مالیاتی بہاؤکو روکنے،عوامی وسائل کے تحفظ اوربین الاقوامی انسداد بدعنوانی کے فریم ورک کومضبوط کرنے کےلیے اجتماعی،مربوط اورپائیدار بین الاقوامی تعاون پرزوردیا۔دو روزہ پروگرام میں بدعنوانی کے لیے مطلوب مفرورمجرموں کی کھوج اورحوالگی میں تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ میٹنگ اس سال جون میں ہونے والی پہلی ورچوئل سی ڈی ڈبلیوجی میٹنگ کے بعد منعقد ہوئی ہے۔
۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق