منگل ملن میں مانڈویا نے دولت مشترکہ کھیل اور روزگار پر دو خصوصی پریزنٹیشنز دیں
نئی دہلی، 4 اگست (ہ س)۔ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) پارلیمانی پارٹی کا ہفتہ وار ''منگل ملن'' اجلاس منگل کو پارلیمنٹ لائبریری بلڈنگ کے جی ایم سی بالیوگی آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ اس میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، و
ملن


نئی دہلی، 4 اگست (ہ س)۔ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) پارلیمانی پارٹی کا ہفتہ وار 'منگل ملن' اجلاس منگل کو پارلیمنٹ لائبریری بلڈنگ کے جی ایم سی بالیوگی آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ اس میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، بی جے پی کے قومی صدر نتن نوین اور این ڈی اے کے کئی سینئر رہنماوں اور ممبران پارلیمنٹ نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مانسون اجلاس کے بقیہ 10 دنوں کے لیے پارلیمنٹ کی فلور مینجمنٹ حکمت عملی، مختلف قانون سازی کے عمل اور اتحادیوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر من سکھ مانڈویا نے تقریب کے دوران دو خصوصی پریزنٹیشنز پیش کیں۔ پہلی پریزنٹیشن دولت مشترکہ کھیل اور نوجوانوں سے متعلق موضوعات پر مرکوز تھی، جبکہ دوسری پیشکش روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر مرکوز تھی۔

این سی پی آئی کے تین ممبران پارلیمنٹ ابو طاہر، خلیل رحمان اور یوسف پٹھان مسلسل دوسری بار اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ تینوں ممبران پارلیمنٹ نے گزشتہ منگل کو ہونے والے 'منگل ملن' اجلاس میں بھی شرکت سے پرہیز کیا تھا۔ ان کی مسلسل غیر موجودگی کے بارے میں سیاسی حلقوں میں بحث و مباحثے جاری ہیں۔ ان کے ترنمول کانگریس میں واپس جانے کی باتیں ہو رہی ہیں۔ آج مغربی بنگال کے وزیر اعلی بھی دہلی پہنچ رہے ہیں۔ تاہم، ابھی تک تینوں ممبران پارلیمنٹ یا این سی پی آئی کی طرف سے اس سلسلے میں کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

میٹنگ کے بعد ایم پی روی کشن نے میڈیا کو بتایا کہ میٹنگ اچھی رہی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک کا ترقیاتی سفر بہت اچھی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔ آج جی ڈی پی گروتھ، روزگار اور نوجوانوں کے لیے مواقع جیسے اہم مسائل پر بامعنی بحث ہوئی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande