قومی شاہراہ 27 پر ٹرک حادثے کا شکار،6افراد ہلاک
گوہاٹی، 31 اگست (ہ س)۔ گوہاٹی کے مضافاتی علاقے میں کھیتری تھانہ کے تحت آنے والے علاقے میں قومی شاہراہ 27 کی حالت انتہائی خستہ ہے، جس کے باعث آئے دن حادثات پیش آ رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں پیر کی علی الصبح سامان لے کر جا رہا ایک ٹرک قومی شاہراہ 27 پر حا
قومی شاہراہ 27 پر ٹرک حادثے کا شکار،6افراد ہلاک


گوہاٹی، 31 اگست (ہ س)۔ گوہاٹی کے مضافاتی علاقے میں کھیتری تھانہ کے تحت آنے والے علاقے میں قومی شاہراہ 27 کی حالت انتہائی خستہ ہے، جس کے باعث آئے دن حادثات پیش آ رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں پیر کی علی الصبح سامان لے کر جا رہا ایک ٹرک قومی شاہراہ 27 پر حادثے کا شکار ہوگیا۔ وہیں گزشتہ رات بھی ایک خوفناک سڑک حادثے میں 6 افراد کی موت ہوگئی، جبکہ 6 دیگر شدید زخمی ہوئے۔پیر کی صبح دھوپ گگُڈدی علاقے میں حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور ٹرک کو قومی شاہراہ سے ہٹایا گیا۔ تاہم اس حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ رات سڑک پر موجود بڑے بڑے گڑھوں کے باعث ایک ٹریولر بس ٹرک سے ٹکرا گئی تھی۔ اس حادثے میں ٹریولر کے ڈرائیور سمیت 6 افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ 6 دیگر کو شدید زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے قومی شاہراہ اتھارٹی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ اتھارٹی ٹول گیٹ پر گاڑیوں سے ٹیکس تو وصول کرتی ہے، لیکن قومی شاہراہ کی مرمت کے لیے کوئی مؤثر قدم نہیں اٹھایا جا رہا ہے۔

مقامی لوگوں نے خبردار کیا کہ اگر وقت رہتے قومی شاہراہ کی مرمت نہیں کی گئی تو آنے والے دنوں میں جانی و مالی نقصان میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande