لداخ پولیس نے ایک منشیات فروش کو حراست میں لے کر جیل بھیجا
جموں, 31 اگست (ہ س)۔ لداخ پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو غیر قانونی منشیات کی روک تھام سے متعلق قانون کے تحت حراست میں لے لیا، جبکہ ایک دوسرے ملزم کی گاڑی بھی ضبط کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق لیہہ کے رنبیرپورہ گاؤں ک
Arrested


جموں, 31 اگست (ہ س)۔

لداخ پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو غیر قانونی منشیات کی روک تھام سے متعلق قانون کے تحت حراست میں لے لیا، جبکہ ایک دوسرے ملزم کی گاڑی بھی ضبط کرلی گئی۔

پولیس کے مطابق لیہہ کے رنبیرپورہ گاؤں کے رہائشی زاہد حسین کو منشیات سے متعلق متعدد مقدمات میں مبینہ طور پر بار بار ملوث ہونے کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا ہے۔ اسے جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

ایک الگ کارروائی میں پولیس نے ٹسرنگ نوربو کی گاڑی ضبط کی، جس کے خلاف حال ہی میں منشیات سے متعلق قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ گاڑی مبینہ طور پر منشیات کی نقل و حمل کے لیے استعمال کی جاتی تھی۔

پولیس کے مطابق یہ کارروائیاں لداخ میں منشیات کے خلاف جاری مہم اور پولیس سربراہ آنند جین کی ’نشہ مکت ابھیان‘ کے تحت کی گئی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande