غوطہ خوروں کی معاونت کرنے والا بحری جہاز’نپن‘ بھارت کے بحری بیڑے میں شامل ہوا
گہرے سمندر میں غوطہ خوری اور پانی کے اندر امدادی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا نئی دہلی، 31 اگست (ہ س)۔ ممبئی میں بحریہ کے سمندری جہازوں اور آبدوزوں کی تعمیر، مرمت، دیکھ بھال اور اپ گریڈیشن کے مرکز یعنی ممبئی نیول ڈاک یارڈ میں پیر کے روز نِستار ک
غوطہ خوروں کی معاونت کرنے والا بحری جہاز’نپن‘ بھارت کے بحری بیڑے میں شامل ہوا


گہرے سمندر میں غوطہ خوری اور پانی کے اندر امدادی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا

نئی دہلی، 31 اگست (ہ س)۔ ممبئی میں بحریہ کے سمندری جہازوں اور آبدوزوں کی تعمیر، مرمت، دیکھ بھال اور اپ گریڈیشن کے مرکز یعنی ممبئی نیول ڈاک یارڈ میں پیر کے روز نِستار کلاس کے دوسرے غوطہ خوروں کی معاونت کرنے والے بحری جہاز (ڈی ایس ای) ’نپن‘ کو بھارتی بحریہ نے اپنے بحری بیڑے میں شامل کر لیا۔ اس کی شمولیت سے بحریہ کی گہرے سمندر میں غوطہ خوری اور پانی کے اندر امدادی کارروائیوں کی صلاحیتوں میں اہم اضافہ ہوگا۔ آج کے دن کو جہاز کی تعمیر سے لے کر آپریشنل سروس تک کے سفر میں ایک نئے باب کے آغاز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

وشاکھاپٹنم کے ہندوستان شپ یارڈ لمیٹڈ میں ڈیزائن اور تیار کیا گیا ’نپن‘ دفاعی جہاز سازی کے شعبے میں بھارت کی خود انحصاری کی کوششوں کا ایک اہم سنگ میل ہے۔ آؤٹ فٹنگ اور آزمائشی مراحل کے ایک بڑے پروگرام کی تکمیل کے بعد یہ جہاز 30 جولائی کو بھارتی بحریہ کے حوالے کیا گیا تھا۔ یہ ایک خصوصی پلیٹ فارم ہے، جسے غوطہ خوری اور پانی کے اندر مختلف نوعیت کی کارروائیوں میں مدد فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

یہ جہاز جدید غوطہ خوری کے نظام اور پانی کے اندر کاروائیاں انجام دینے کی صلاحیتوں سے لیس ہے، جس سے سمندر میں مشکل حالات کا سامنا کرنے والے غوطہ خوروں کو مسلسل مدد حاصل ہوگی۔ اس سے آبدوزوں کی امدادی کاروائیوںمیں بھارتی بحریہ کی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

جہاز میں نیویگیشن، پلیٹ فارم مینجمنٹ اور درست مقام برقرار رکھنے کے لیے جدید سسٹم نصب ہیں۔ اس کے علاوہ غوطہ خوری، پانی کے اندر کاروائی اور طبی امداد کے لیے خصوصی سہولیات بھی موجود ہیں۔ یہ صلاحیتیں ’نپن‘ کو سطح آب کے نیچے پیچیدہ کارروائیوں کے لیے ایک مربوط پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنے کے قابل بناتی ہیں۔

’نپن‘ کی شمولیت سے بھارتی بحریہ کی ملک کے سمندری علاقوں میں خصوصی غوطہ خوری اور زیر آب مشن انجام دینے کی صلاحیت مزید مضبوط ہوگی۔ ملک میں تیار کردہ اس پلیٹ فارم کی شمولیت بھارت کے جہاز سازی کے نظام کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کی بھی عکاسی کرتی ہے، جس کے ذریعے بحریہ کی کارکردگی سے متعلق ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے لیس اور خصوصی جہاز تیار کیے جا رہے ہیں۔

بحریہ کے کیپٹن وویک مدھوال نے بتایا کہ جہاز پر نصب کریسٹ (نشان) غوطہ خوروں کی معاونت کرنے والے بحری جہاز کے طور پر اس کی بنیادی ذمہ داری اور گہرے سمندر میں غوطہ خوری سے وابستہ ہمت، استقامت اور پیشہ ورانہ مہارت کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ غوطہ خوروں کو انتہائی گہرائی میں محفوظ اور مؤثر انداز میں کام کرنے کے قابل بنائے گا۔

وہیل اور ڈائیونگ ہیلمٹ کا امتزاج ’نپن‘ کو ایک ایسے پلیٹ فارم کے طور پر پیش کرتا ہے جو غوطہ خوروں کو گہرائیوں تک لے جانے، وہاں برقرار رکھنے اور بحفاظت واپس لانے میں معاونت کرتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande