
نئی دہلی، 31 اگست (ہ س):۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو ملک کی پہلی سہ ماہی کے جی ڈی پی کے اعداد و شمار کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے اس کا کریڈٹ ملک کی اجتماعی طاقت کو دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے ملک کی ترقی پر شکوک کرنے والوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ”مایوس کن سوچ رکھنے والے غلط ثابت ہوئے اور ہندوستان ایک بار پھر پھل پھول اٹھا۔“
وزیر اعظم نے ایکس پر کہا کہ تیل کی قیمتوں میں آنے والے جھٹکوں، سپلائی چین میں خلل اور عالمی غیر یقینی صورت حال کے باوجود مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی (اپریل تا جون) میں 7.8 فیصد کی حقیقی جی ڈی پی شرح نمو ایک بڑی کامیابی ہے۔ ہمارے عوام کی اجتماعی طاقت نے ہندوستان کو یہ شرح نمو حاصل کرنے کے قابل بنایا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ آج جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی میں ہندوستان کی حقیقی جی ڈی پی 81.36 لاکھ کروڑ روپے رہنے کا اندازہ ہے۔ یہ گزشتہ مالی سال کی اسی سہ ماہی کے 75.46 لاکھ کروڑ روپے کے مقابلے میں 7.8 فیصد زیادہ ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ