کابینہ میں شمولیت کا فیصلہ ہائی کمان کرے گی: اے آئی سی سی جنرل سکریٹری اب تک ہمارا موقف یہ ہے کہ ہم ریاست کی بحالی تک وزرا کی کونسل میں شامل نہیں ہوں گے
سرینگر، 31 اگست (ہ س) آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری انچارج جموں و کشمیر ڈاکٹر سید نصیر حسین نے پیر کو کہا کہ کانگریس نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ وہ ریاست کی بحالی تک کابینہ میں شامل نہیں ہوگی۔ تاہم انہوں نے مزید کہا کہ پوزیشن میں کسی قسم
کابینہ میں شمولیت کا فیصلہ ہائی کمان کرے گی: اے آئی سی سی جنرل سکریٹری* اب تک ہمارا موقف یہ ہے کہ ہم ریاست کی بحالی تک وزرا کی کونسل میں شامل نہیں ہوں گے


سرینگر، 31 اگست (ہ س) آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری انچارج جموں و کشمیر ڈاکٹر سید نصیر حسین نے پیر کو کہا کہ کانگریس نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ وہ ریاست کی بحالی تک کابینہ میں شامل نہیں ہوگی۔ تاہم انہوں نے مزید کہا کہ پوزیشن میں کسی قسم کی تبدیلی کا فیصلہ پارٹی ہائی کمان پر منحصر ہے۔ اس سلسلے میں ڈاکٹر حسین نے کہا کہ اس معاملے پر ہائی کمان فیصلہ کرے گی کہ کیا پارٹی حکومت میں شامل ہو گی۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پارٹی کا موقف ہے کہ جب تک ریاست کا درجہ بحال نہیں ہو جاتا کابینہ میں شامل نہیں ہو نگے اس میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کا فیصلہ پارٹی ہائی کمان کو کرنا ہوگا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande